امیر اہلسنت کی دینی خدمات

فیضانِ مرشد،  مجلس مووی ریلے،  مجلس مدنی بہاریں  ،  مجلس کارکردگی و مدنی پھول۔ اللہ  تعالیٰ دعوتِ اسلامی کومزیدترقی اورعروج عطافرمائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

مرکزی مجلسِ شوریٰ

دیکھ کر اور سیکھ کر عمل کرنے میں   فرق:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ـایک الیکٹریشن کسی گھر میں   بجلی کا کام کرنے گیا تو اپنے ایک شاگرد کو بھی ساتھ لے گیا۔ وہاں   وہ ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر بجلی کی ننگی تاریں   ہاتھ میں   پکڑے کام کرتا رہا لیکن اسے کوئی کرنٹ نہیں   لگا،  شاگرد نے یہ دیکھ کر سمجھا کہ ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر بجلی کی تاریں   پکڑی جائیں   تو کچھ نہیں   ہوتا۔ ایک اور گھر میں   بجلی کا کام درپیش ہوا تو الیکٹریشن نے اپنے اسی شاگرد کو بھیج دیا۔ شاگرد نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر جیسے ہی بجلی کے ننگے تار چھوئے،  بجلی کے جھٹکے سے کئی فٹ دور جا گرا۔ گھبرایا ہوا اپنے استاذ کے پاس پہنچا اور اسے صورتِ حال سے آگاہ کیا تو استاذ نے پوچھا کیا تم نے مین سوئچ بند نہیں   کیا تھا؟  شاگرد نے نفی میں   جواب دیتے ہوئے کہا : میں   نے آپ کو مین سوئچ بندکئے بغیر ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر بجلی کی تاروں   کو پکڑتے ہوئے دیکھا تو میں   نے بھی اسی طرح کیا تو الیکٹریشن نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا: میں   جس ٹانگ پر کھڑا ہوکر کام کررہا تھا وہ لکڑی کی تھی اور لکڑی پر کھڑے ہوں   توکرنٹ نہیں   لگتا جبکہ تمہاری ٹانگ اصلی ہے۔

مجلسِ شوریٰ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ! شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے خون سے سینچی ہوئی تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی باگ ڈور ایسے ہاتھوں   میں   سونپی جو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   کو نہ صرف خوب سمجھنے والے بلکہ انہیں   عملی طور پر سرانجام دینے والے بھی ہیں  ۔ چنانچہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی سے بہت زیادہ محبت کرنے والے اور تن من دھن سے مدنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ‘‘  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کی تکمیل کے لیے خود کو تیار رکھنے والے چند اسلامی بھائیوں   پر مشتمل ایک مرکزی مجلسِ شوریٰ بنائی تا کہ یہ اراکینِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے دن بدن بڑھتے ہوئے مدنی کاموں   کی نہ صرف دیکھ بھال کریں   بلکہ ان کی کارکردگی بڑھانے کے متعلق بھی خوب غور و فکر کرتے رہیں  ۔

نظامِ مشاورت:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ! کئی برسوں   سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورے وقتاً فوقتاً کئی کئی دِنوں   تک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،  مدینۃ المرشد،  بابُ المدینہ   (کراچی)   میں   جاری رہتے ہیں  ،   باہمی مشاورت سے جو طے ہوتا ہے،  اِس کو مختصراً تحریر کر لیا جاتا اور ضرورتاً ترمیم و تخریج کے ساتھ ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی طرف بھیج دیا جاتا ہے تا کہ وہ اِن مدنی پھولوں   سے بھرپور فائدہ اُٹھا کر نہ صرف اپنے مُلکوں   وڈویژنوں   وشہروں   اور شعبوں   میں   نافذ کریں   بلکہ اپنے قیمتی مشوروں  سے بھی نوازیں  ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے کہ تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام مدنی کام مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت ہوتے ہیں   اور اراکین شوریٰ تمام شعبوں   کے مدنی کام کو منظم کرنے کی کوشش کرتے ہیں  ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے چند اہم مدنی پھول:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ! تبلیغِ قراٰن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی میں   کارکردگی فارم اور مدنی مشوروں   کا ایک بہترین مدَنی نظام قائم ہے۔  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں  :  ’’ پُوچھ گَچھ مدنی کاموں   کی جان ہے۔ ‘‘  چنانچہ مرکزی مجلس شوریٰ نے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اس عطا کردہ مدنی پھول کے تحت کام کرنے کے چند مدنی پھول کچھ یوں   ترتیب دے رکھے ہیں  :

٭…  جن اسلامی بھائیوں  کا براہِ راست اراکینِ شوریٰ سے تعلق ہے،  اُن کی فرداً فرداً کارکردگی لینا،  براہِ راست مُعاونت کرنا اور اُن کے سِپُرد کئے گئے

Index