امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭٭٭٭

  (4 مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیض سے جہاں   تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مبلغین نے لوگوں   کی اصلاح کے لئے مختلف شعبہ جات میں   نمایاں   طور پر مدنی کام کیا وہیں   آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی توجہ اور مدنی سوچ کے تحت دعوتِ اسلامی کی مجالس میں   ایک ایسی مجلس بنام ”مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ“ کا اضافہ کیا گیا جس کا ہر ذمہ دار ”پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمت کی غمخواری کے مقدس جذبے کے تحت رِضائے الٰہی کے حصول“ کی نیت کئے اپنے اپنے مدنی کاموں   میں   مصروف ہے۔

مجلس کے تحت قائم مختلف شعبہ جات

تعویذاتِ عطاریہ کے بستے:

ربیع الثانی ۱۴۳۳ھ بمطابق مارچ 2012 تک مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت پاکستان کے چاروں   صوبوں   کے سینکڑوں   شہروں   میں   کم وبیش 600 کے قریب بستوں   کے ساتھ ساتھ پاکستان کے باہر 150 سے زائد مقامات جن میں   ساؤتھ افریقہ،  کینیڈا،  افریقہ   (ممباسا،  تنزانیہ،  یوگنڈا)  ،  ماریشس،  انگلینڈ   (بریڈ فورڈ،  برمنگھم)   امریکہ،  اسپین،  یونان،  عرب شریف،  عرب امارات،  کویت،  عمان،  ہانگ کانگ،  ساؤتھ کوریا،  انڈیا،    (کے تقریباً 70شہر)   شامل ہیں  ،  میں   تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں   پر سینکڑوں   اسلامی بھائی  (جنہیں   مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کی طرف سے اجازت اور تربیت حاصل ہے)   دکھی انسانیت کی غمخواری کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   کو فروغ دینے میں   مصروف ہیں  ۔ہر ماہ تقریباً 1,25,000    (ایک لاکھ پچیس ہزار)   مریضوں   کو 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اورادِ عطاریہ دئیے جاتے ہیں  ۔

مکتوباتِ عطاریہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دنیا بھر سے بے شمار مکتوبات   (Letters)  ،  ای میلز   (E-Mails اور دستی رُقعات وپرچیاں   آنے کا سلسلہ ہے جو دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے،  پڑھنے اور جوابات جاری کرنے کے لئے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی عملہ مصروفِ عمل ہے،  کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد جواب دیا جا سکے کم و بیش   (چھٹیوں   کے علاوہ)   ماہانہ 60 ہزار سے زائد مکتوبات کے جوابات بذریعہ ڈاک،  ای میلز اور دستی   (By Hand)   دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مدنی چینل کا سلسلہ” روحانی علاج“ :

دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل پر ہفتے میں   دو بار براہِ راست روحانی علاج کا سلسلہ نشر ہوتا ہے جس میں   مدنی چینل کے ناظرین اپنے اپنے مسائل فون پر ریکارڈ کرواتے ہیں   جنہیں   مجلس کے ذمہ داران تسلی بخش جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں   اور دنیا بھر کے بستوں   پر تشہیر کے طور پر مدنی چینل دیکھنے کی دعوت بھی دی جاتی ہے۔

غمخواری اجتماعات:

مجلس کے تحت پاکستان بھر میں   مختلف شہروں   اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں   کی غمخواری کیلئے اجتماعات کئے جاتے ہیں   جس میں   صلوةُ الحاجات،  سنتوں   بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے،  پیلیے کے مریضوں   کیلئے خصوصی علاج اور تمام مسائل کا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ان اجتماعات میں   ہزاروں   اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں   اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابند اور ہاتھوں   ہاتھ مدنی قافلوں   کے مسافر بھی بن جاتے ہیں  ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں   سے ماہانہ کم و بیش 100 سے زائد مدنی قافلے   (3دن)   سفر کرتے ہیں   اور کم وبیش دس ہزار نئے اسلامی بھائی ہفتہ وار اجتماع میں   شرکت کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں  ۔

 

Index