امیر اہلسنت کی دینی خدمات

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ   مجلس آئی ٹی کے تیار کردہ یہ تمام سافٹ وئیرز مکتبۃُ المدینہ سے سی ڈیز کی صورت میں   بھی دستیاب ہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

معاشرتی خدمات

 

 

اس حصے میں   آپ پڑھیں   گے:

معاشرہ کسے کہتے ہیں  ؟

  (1  شعبۂ تعلیم                    (2 مجلس خصوصی اسلامی بھائی

  (3 مجلس جیل                 (4 مَجْلِسِ تاجران

  (5 مجلس وکلا                   (6 مجلس ذرائع آمد و رفت

  (10 ,9 ,8 ,7 مجلس ڈاکٹرز،  حکیم مجلس،  مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز اور مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز

  (11 مجلس کھیل   (12 مجلسِ عُشر

شخصیات میں   مدنی کام کرنے کی اہمیت و افادیت

  (13 مجلسِ رابطہ              (14 مجلس رابطہ بِالْعلماء والمشائخ

  (15 مجلس مزاراتِ اولیاء  (16  مجلسِ نشر و اِشاعت

معاشرتی خدمات

معاشرہ کسے کہتے ہیں  ؟

دو یا دو سے زائد افراد کے ملنے سے ایک خاندان بنتا ہے اور چند خاندانوں   کے مل جل کر کسی ایک ہی جگہ باہم اکٹھا رہنے سے ایک معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ معاشرہ انسانی جسم کی مانند ہوتا ہے،  جس طرح کامل اور صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے کہ اس کے تمام اعضاء فطری طور پر ایک دوسرے سے جڑے رہیں  ۔ اسی طرح مضبوط معاشرے کی تشکیل کے لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے مختلف افراد کے درمیان اتحاد اور یگانگت قائم رہے۔

معاشرتی خدمات سے مراد

معاشرہ چونکہ مختلف طبقات سے مل کر بنتا ہے لہٰذاشیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  ‘‘  میں   غور کریں   تو دو باتیں   روزِ روشن کی طرح عیاں   ہوتی ہیں  :   (۱)   اپنی اصلاح کی کوشش اور   (۲)   دوسروں   کی یعنی معاشرے کے ایسے افراد کی اصلاح کی کوشش جو مخصوص طبقات میں   بٹے ہوئے ہیں  ۔

 

Index