امیر اہلسنت کی دینی خدمات

پاک میں   ہے  ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘  یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں   محبت بڑھے گی۔   ([1]پر عمل کی نیت سے وہ ہر ماہ کم از کم مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ 12 کتب ورسائل یا ایکVCD  ذاتی رقم سے خرید کر اپنے رشتے داروں  ،  قریبی دکانداروں  ،  طلبہ و اساتذہ وغیرہ میں   تقسیم کریں  ۔ مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے تیجہ،  دسواں  ،  چالیسواں  ،  برسی وغیرہ کے مواقع پر مرحومین کے نام ڈلوا کربھی مفت تقسیم کی ترکیب کریں  ۔

٭…  مجلس لنگرِ رسائل کے ذمہ داران خوشی و غمی   (شادی،  فوتگی،  چہلم و عرس وغیرہ)  ،  تکلیف و آزمائش   (بے روزگاری،  بے اولادی،  ناچاقی اور بیماری وغیرہ)   اور اجتماعِ میلاد،  جلوسِ میلاد،  بڑی گیارہویں   شریف،  شبِ برأت،  شبِ معراج،  شبِ قدر،  اجتماعی اعتکاف   (30 دن اور 10 دن)  ،  اعراسِ بزرگانِ دین،  رکنِ شوریٰ/ نگرانِ کابینہ کا بیان/ مدنی مشورہ،  سفرِ مدینہ،  بچے کی ولادت،  عقیقہ،  ہفتہ وار اجتماع،  نمازِ جمعہ وغیرہ کے مواقع پر لنگرِ رسائل کی خوب ترغیب دلا کر ترکیب کرتے ہیں  ۔

٭…  شادی بیاہ و دیگر خوشی و غمی کے مواقع پر اہلِ خانہ کی طرف سے مفت رسائل،  کتابیں   اور VCD's وغیرہ بانٹنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کے بستے   (اسٹال)   لگانے کے لئے بخوشی اپنی خدمات پیش کرتے ہیں  ۔ جو اہلِ محبت لنگرِ رسائل کے لیے تیار ہو جائیں   اُن کا نام و پتہ اور فون نمبر حاصل کر کے ہر ماہ بروقت اُنہیں   پہنچانے کی ترکیب کرتے ہیں  ۔

٭…  تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں   میں   ان کی مجالس کے ذریعے وقتاً فوقتاً لنگرِ رسائل کی ترکیب بناتے ہیں   مثلاً گورنمنٹ/ پرائیویٹ اسکولز،  کالجز،  یونیورسٹیز،  اکیڈمیز وغیرہ کے طلبہ و اساتذہ میں   مجلسِ شعبۂ تعلیم … گورنمنٹ/ پرائیویٹ اسپتال،  کلینکس وغیرہ میں   مجلس ڈاکٹرز…  مختلف مارکیٹوں  ،  دکانوں   میں   مجلسِ تاجران … جیل انتظامیہ،  قیدیوں   اور ان کے عزیز رشتہ داروں   میں   مجلسِ جیل… خصوصی اسلامی بھائیوں     (گونگے،  بہرے،  نابینا)   اوران کے والد،  بڑے بھائی یا کسی سرپرست وغیرہ میں   مجلس خصوصی اسلامی بھائی … ملک اور بیرون ملک کی انتظامیہ اور دیگر شعبہ جات کی بااثر شخصیات میں   مجلسِ رابطہ کے ذریعے ترکیب بنائی جاتی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (8)   مجلسِ خیر خواہی

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صَفحات پر مشتمل کتاب،  ’’  فیضانِ سنّت  ‘‘  جلد اوّل صَفْحَہ 488 پر شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں  : میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں   مصیبت زدوں   سے ہمدردی کا ذِہن ملتا ہے۔ تادمِ تحریر پاکستان کی تاریخ میں   آنیوالے سب سے بڑے خوفناک زلزلے کے بارے میں   کچھ عرض کرتا ہوں  ،  بروز ہفتہ تین رَمَضانُ المبارَک ۱۴۲۶ھ   (8اکتوبر 2005)   صبح تقریباً 8:45 بجے پاکستان کے مَشرِقی حصّے میں   خوفناک زلزلہ آیا۔ جس میں   پختونخواہ و کشمیر کا ایک بَہُت بڑا حصّہ نیز پنجاب کا بھی کچھ حصّہ مُتأَ ثِّر ہوا۔ ایک اِطّلِاع کے مطابِق دو لاکھ سے زائد افراد اس میں   فوت ہوئے اور صحیح بات یہ ہے کہ مرنے والوں   کی تعداد کس کو پتا ہے! پورے پورے گاؤں  ،  مکمَّل بستیاں   اور کئی شہر تَہِس نَہِس ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئے،  پہاڑ کے پہاڑ زمین سے اُکھڑ کر آبادیوں   پر اُلٹ گئے،  نہ جانے کتنے ہنستے بولتے انسان یکایک زندہ دفن ہو گئے۔ ان سب کی گنتی کون اور کس طرح کر سکتا ہے! گناہ کرتے ہوئے کاش! اِسی زَلزلے کو پیشِ نظر رکھنے کا ہمارا ذہن بن جائے کہ کہیں   ایسا نہ ہو کہ گناہ کے دوران ہی اچانک زَلزلہ آجائے اور چشم زَدَن میں   ہمارا کَچُومَر بن جائے!   (ہم اللہ  عَزَّوَجَلَّ سے عافیَّت کے



[1]    مؤطا امام مالک،  الحدیث:۱۷۳۱،  ج۲،  ص ۴۰۷

Index