امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭ بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے اعراس کے مواقع پر مقامی مجلس بنائی جائے جس میں   ایک انتظامی معاملات سمجھنے والا اسلامی بھائی بھی ہو،  مزار ذمہ دار اُس مجلس کا نگران ہو گا۔ اعراس پر مکاتب کی ترکیب بھی کریں  ،  جس میں   مکتبۃُ المدینہ کا بستہ،  پانی کی سبیل،  مدنی تربیت گاہ،  رہنما مجلس،  لنگر رسائل،  لنگر VCD،  خصوصی اسلامی بھائیوں   کا مکتب وغیرہ ہوں  ۔ اعراس کے دوران قریبی مساجد میں   مدنی قافلے ٹھہرانے کی ترکیب بنائیں  ،  یہ مدنی قافلے عرس میں   شامل ہونے والے زائرین پرانفرادی کوشش بھی کریں  ۔

٭ اعراس پر دعوت اسلامی کے جامعۃُ المدینہ ومدرسۃُ المدینہ کی طرف سے صاحبِ مزار کیلئے ایصالِ ثواب کی ترکیب بھی بنائی جائے۔

٭ مزارات ِاولیا پر تعویذات عطاریہ کے بستے بھی لگائے جائیں  ۔مگر مزارات پر عطاری بنانے اورتعویذاتِ عطاریہ کی ترکیب بناتے ہوئے احتیاط سے کام لیں  تاکہ مدنی کام کے حوالے سے مسائل نہ پیدا ہوں  ۔

٭ معروف مزارات سے ملحق قریبی مساجد کے مدنی قافلے ایسے حلقوں   کودئیے جائیں   جو ماہانہ مدنی قافلہ سفر کرواتے ہیں  ۔

٭ مجلس کے ذمہ داران مزارات پر حاضری دیں   تو سجادہ نشین ، خلفا اورمتولی صاحبان سے ملاقات کر کے اِنہیں   دعوتِ اسلامی کی خدمات، جامعہ و مدرسہ، بیرونِ ملک مدنی کام وغیرہ کا بتائیں   ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (16  مجلسِ نشر و اِشاعت

مجلسِ نشرو اِشاعت کے قیام کا مقصد:

مجلسِ نشرو اِشاعت کا کام ذرائع ابلَاغِ عامّہ    (Media)   یعنی پرنٹ میڈیا    (اخبارو جرائد و رسائل)   اور الیکٹرانک میڈیا   (ٹی وی،  ریڈیو،  انٹر نیٹ)   سے  وابستہ اسلامی بھائیوں   میں   تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنا،  انہیں   دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   ‘‘  کے مطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے۔

نیز دعوتِ اسلامی کے اجتماعات کی خبریں  ،  دعوتِ اسلامی کی بہاریں  ،  تعویذاتِ عطاریہ کی برکات اور غیر مسلموں   کی اسلام آوری کی خبریں   وغیرہ ذرائع ابلَاغِ عامّہ    (Media)   کے ذریعے دنیا بھر میں   عام کرنا بھی مجلسِ نشرو اِشاعت کی ذمہ داری ہے۔

مجلسِ نشرو اِشاعت کے مدنی پھول:

٭…  ذرائع ابلَاغِ عامّہ    (Media)   یعنی پرنٹ میڈیا   (اخبارو جرائد و رسائل)   اور الیکٹرانک میڈیا   (ٹی وی،  ریڈیو،  انٹر نیٹ)   سے وابستہ مَدَنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائیوں   اور پھر اُن کی مُعاونت سے متعلقہ شعبے کے نئے نئے اَفراد سے رابِطہ کیا جاتا ہے۔

٭…   کوشش کی جاتی ہے کہ اپنے نگران کی مشاورت سے دعوتِ اسلامی کی خبریں   سارا سال ہی آتی رہیں   مثلاً مکتبۃُ المدینہ بالخصوص شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نئے رسائل و کتب و VCD's کی آمد،  شہزادگانِ عطار،  نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ،  نگرانِ کابینات کی تنظیمی مصروفیات،  رمضان المبارک کا اجتماعی اعتکاف   (30،  10 دن)   بین الاقوامی و صوبائی اجتماعات،  مختلف شعبہ جات میں   دعوتِ اسلامی کی خدمات   (مجلس جیل،  خصوصی اسلامی بھائی،  جامعہ و مدرسہ وغیرہ)  ،  بڑی راتوں   کے اجتماعِ ذکرو نعت   (شبِ معراج،  شبِ براءت،  شبِ قدر،  بارہویں   شب،  بڑی گیارہویں   شریف)   و مدنی مشورے   (بغیر نام کے)   وغیرہ ۔وغیرہ۔۔

٭…  مکتبۃُ المدینہ بالخصوص شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جاری کردہ کتب و رسائل کے مضامین و مدنی پھول،  مبارک دنوں   اور مہینوں   کی نسبت سے رسائل مثلاً ربیع الاوّل شریف میں   صبح بہاراں  ،  رجب میں   کفن کی واپسی،  شعبان میں   آقا کا مہینہ،  رمضان المبارک میں   فیضانِ رمضان وغیرہ مختلف اخبارات،  جرائد و رسائل تک پہنچائے جاتے ہیں   اور انہیں   چھپوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

Index