امیر اہلسنت کی دینی خدمات

مدنی چینل کے اس سلسلے میں   کسی ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے احوال و سیرت کو بیان کیا جاتا ہے اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری امت کے لئے درسِ ہدایت کا سامان کیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں   کسی ایک ولی اللہ  کے حالاتِ زندگی اور سیرت کے روشن پہلوؤں   پر روشنی ڈالی جاتی ہے تاکہ ہم سلف صالحین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کی سیرت کو جان کر ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں  ۔

اس سلسلے میں   مدنی منّے تلاوت، حمد ونعت اور بیانات کرتے ہیں   ، جہاں   ان کم سن مبلغین کے بیانات اِصلاح کاسبب ہوتے ہیں  ،  وہیں   یہ بھی پتا چلتا ہے کہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بچوں   کی اس انداز پر مدنی تربیت کر رہا ہے کہ وہ آگے چل کر اس معاشرے کا ایک بہترین اورکارآمدفرد ثابت ہوں  ۔

اس سلسلے میں   مفتیانِ کرام اور دار الافتاء کے اسلامی بھائی عام مسلمانوں   کو پیش آنے والے شرعی مسائل کے قرآن وسنت کی روشنی میں   جوابات دیتے ہیں  یوں   مدنی چینل شرعی مسائل میں   بھی امتِ مسلمہ کی رہنمائی میں   مصروفِ عمل ہے۔

مدنی مکالمہ نامی سلسلے میں   اسلامی بھائی کسی ایک موضوع کو مخصوص کرکے عوام کو سمجھانے اور رہنمائی کرنے کے مقدس جذبے کے تحت اس پر بحث کرتے ہیں  ۔

اس سلسلے میں   دُنیائے اسلام کی مشہور شخصیت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیف کردہ معتبر ومشہور کتابِ مُستطاب فیضانِ سنت کا درس دیا جاتا ہے،  یہ وہ کتاب ہے جو کئی بگڑے لوگوں   کی اصلاح کا سبب بنی ہے،  اس کتاب کے کئی زبانوں   میں   ترجمے بھی ہو چکے ہیں   اور ترجموں   کا مزید سلسلہ جاری ہے۔

قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِاسلامی دین ِاسلام کے کئی شعبوں   میں   خدمت سرانجام دے رہی ہے ، خدمت کے ان شعبہ جات کا تعارف اس سلسلے میں   بیان کیاجاتا ہے ، جسے سن کر پتا چلتا ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دعوت اسلامی کم و بیش72شعبوں   میں   مدنی کام کر رہی ہے۔

دعوتِ اسلامی دُنیا کے کم و بیش 176 ممالک میں   سنتوں   کی خدمت سرانجام دے رہی ہے،  اِن ممالک میں   دعوت ِاسلامی کا مدنی کام کیسے شروع ہوا اور اب کن ترقیوں   پر ہے اس سلسلے میں   ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں   رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین کی تشریح وتوضیح کر کے اُمت کی اصلاح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔

 

Index