امیر اہلسنت کی دینی خدمات

کے متعلق فرمایا:  ’’ علامہ ابنِ حجر مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے  ’’ زواجر ‘‘  میں   اس کو فرض کفایہ لکھا ہے۔   ([1]

علم ہیئت وتوقیت انتہائی کارآمد اور مسلمانوں   بالخصوص علما کے لیے نہایت ضروری ہیں   مگر افسوس کہ ان علوم سے بہت زیادہ استغنا   (بے پروائی)   سے کام لیا گیا۔ انہی علوم کے جاننے والوں   کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے اُولُوا الْاَ لْبَاب   (عقلمندوں  )   سے کچھ یوں   یاد فرمایا:

اِنَّ  فِیْ  خَلْقِ  السَّمٰوٰتِ  وَ  الْاَرْضِ   وَ  اخْتِلَافِ  الَّیْلِ  وَ  النَّهَارِ  لَاٰیٰتٍ  لِّاُولِی  الْاَلْبَابِۚۙ  (۱۹۰)   الَّذِیْنَ  یَذْكُرُوْنَ  اللّٰهَ  قِیٰمًا  وَّ  قُعُوْدًا  وَّ  عَلٰى  جُنُوْبِهِمْ  وَ  یَتَفَكَّرُوْنَ  فِیْ  خَلْقِ  السَّمٰوٰتِ  وَ  الْاَرْضِۚ-رَبَّنَا  مَا  خَلَقْتَ  هٰذَا  بَاطِلًاۚ-ترجمۂ کنز الایمان: بے شک آسمانوں   اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کی باہم بدلیوں   میں   نشانیاں   ہیں   عقلمندوں   کے لیے،  جو اللہ  کی یاد کرتے ہیں   کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اور آسمانوں   اور زمین کی پیدائش میں   غور کرتے ہیں   اے ربّ ہمارے! تو نے یہ بیکار نہ بنایا۔    (پ۴،  ال عمران:۱۹۰،  ۱۹۱) 

نَماز کی صحت کا مسئلہ ہو یا روزہ کی درستی کا،  ان کے احکام علم توقیت کے مرہون ہیں  ،  اوقاتِ صوم وصلوٰۃ کی معرفت درکار ہو یا صحیح سَمت ِ قبلہ کا تعین،  اس علم کے بغیر ممکن نہیں  ،  اگرچہ مسجد کی عمارت سے سمت قبلہ معلوم تو ہو سکتی ہیں   مگر قبلہ رُو مسجد تعمیر کرنے کے لیے بھی تو اس فن کا جاننا ضروری ہے۔

سات افراد اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے پا س یہ علم سیکھنے آئے تین سیکھنے سے پہلے ہی انتقال کر گئے،  باقی تین نے صرف بقدرِ ضرورت سیکھنے پر اکتفا کیا اور ایک یعنی حضرت مفتی ظفر الدین بہاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی نے یہ علم کامل طور پر سیکھا۔   ([2]چنانچہ،  اس علم کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت باقاعدہ ایک مجلس قائم ہے جس کا کام اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کے عظیم جذبے کے تحت اس علم کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات کے اوقاتِ صوم و صلوٰۃ کے درست نقشہ جات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علم کو عام کرنا بھی ہے۔ چنانچہ ۱۴۲۷ ؁ھ بمطابق 2006 ؁ ء سے تخصص فی الفقہ اور تخصص فی الفنون کے درجات میں   باقاعدہ تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  مجلسِ توقیت نے اب تک نہ صرف علم توقیت کے اصول و قوانین کے مطابق بے شمار شہروں   کے اَوقاتُ الصَّلٰوۃ کے نقشہ جات تیار کئے ہیں   بلکہ اس سلسلے میں   مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز مجلس آئی ٹی کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام  ’’ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ  ‘‘  بھی متعارف کروایا ہے  جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر درست نمازوں   کے وقت کی نشاندہی میں   حد درجہ مفید ہے۔ چنانچہ کمپیوٹر   (ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن)   کے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے تقریباً 10ہزار مقامات کے لئے درست اوقاتِ نماز و سمت قبلہ بآسانی معلوم کر سکتے ہیں  ۔

نظامُ الاوقات سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ یا تجویز ہو تو مجلس کے اراکین وذمہ داران سے عالمی مدنی مرکز میں   بذریعہ فون یا انٹر نیٹ کے ذریعے    (prayer@dawateislami.net   پر رابطہ فرما سکتے ہیں  ۔ مکتب کے مخصوص اوقات میں   توقیت مکتب میں   بالمشافہ رہنمائی بھی لی جا سکتی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭


 



[1]   ۔حیات ملک العلماء، ص۸

[2]   ۔انوار رضا، ص۷۰۹

Index