امیر اہلسنت کی دینی خدمات

دوسری بار عاشِقانِ رسول کی جان محفوظ رہی۔ قومی اخبار کے ایک کالَم نگار نے یہ واقِعہ بیان کرنے کے بعد لکھا تھا،  یہ قافِلہ اچّھی نیّت سے   (یعنی نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کیلئے)   گیا تھا   (شاید)   اِسی لئے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے انہیں   بچا لیا۔

زلزلہ آئے گر ،  آ کے چھا جائے گر

صِرْف حقّ سے ڈریں   قافلے میں   چلو

زلزلہ  عام  تھا  ہر سُو  کُہرام  تھا

اس سے لو  عِبرتیں    قافلے میں   چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں   کی طرف سے جس ہمدردی اور غمگساری کا مظاہرہ اس زلزلہ میں   کیا گیا وہ واقعی اسلام کی روح کو تازہ کر گیا۔ اور دعوتِ اسلامی کی مجلس خیر خواہی کے تحت زلزلہ زدگان کی امداد و خیر خواہی سے شروع ہونے والا ہمدردی و غمگساری کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جس کا مشاہدہ گزشتہ دنوں   پاکستان کے مختلف علاقوں   میں   شدید سیلاب کے موقع پر دیکھنے میں   آیا کہ مجلس خیر خواہی نے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ   لاکھوں   کروڑوں   روپے کی نقد رقوم و غذائی اجناس وغیرہ کی ضروریات کو حقداروں   تک پہنچایا جس کی کچھ جھلکیاں   مدنی چینل پر بھی دیکھنے میں   آتی رہیں   اور مکتبۃُ المدینہ کی جاری کردہ سیلاب زدگان کے حوالے سے ایک وی سی ڈی میں   بھی دیکھی جاسکتی ہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

علم سیکھنے سے آتا ہے

فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :

علم سیکھنے سے ہی آتاہے اورفقہ غوروفکرسے حاصل ہوتی ہے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کاارادہ فرماتا ہے اسے دین میں سمجھ بوجھ عطافرماتاہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جوعلم والے ہیں۔   (المعجم الکبیر، الحدیث:۷۳۱۲،  ج۱۹، ص۵۱۱) 

انتظامی خدمات

 

 

اس حصے میں   آپ پڑھیں   گے:

وقف کا منتظم کیسا ہونا چاہئے؟

وقف کیا ہے؟

  (1 مجلسِ مالیات

  (2 مجلسِ اثاثہ جات

 

Index