امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اور تعارُفی مقالات   (Articles)   دعوتِ اسلامی کی مجلسِ نشرو اشاعت کے نام سے شَائِع کروانے کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

٭…   پریس کلب میں   مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجد یا کسی بھی مناسب مقام پر   (کمرے ، لائبریری یا لان وغیرہ میں  )   مَدَنی مرکز کے دئیے گئے طریقِ کار کے مطابق درسِ فیضانِ سنت،  مدرسۃ المدینہ بالغان اور   (مسجد اور فنائے مسجدکے علاوہ دیگر مقامات پر)   VCD اجتماع وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

٭…  اسلامی بھائیوں   کو ہفتہ واراجتماع کے لیے تیار کیاجاتا ہے اور پریس کلب سے ہفتہ وار اجتماع کیلئے مخصوص مقامات سے سواریوں   کا بندوبست کیاجاتا ہے۔

٭…   پریس کلب کی لائبریری میں   دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل اور VCDs وغیرہ رکھوانے کی ترکیب ہے۔

٭…  بین الاقوامی و صوبائی اجتماع سے 41 دن قبل کابینہ سطح پر تمام مجالس نشرو اشاعت   (ڈویژن ،  صوبہ و کابینہ)   کے مدَنی مشورہ کی نگرانِ کابینہ اور نگرانِ مجلس نشرو اِشاعت   (رُکنِ شوریٰ)   یا کابینہ ذمہ دار ترکیب بناتے ہیں  ،  تا کہ ان اجتماعات کی خبریں   فوری طور پر اخبارات وغیرہ میں   نشر کی جا سکیں  ۔

٭…  بین الاقوامی و صوبائی اجتماع کے علاوہ بھی نگرانِ مجلسِ نشرو اشاعت،  نگرانِ کابینہ سے مشورہ کر کے کسی نامور شخصیت اور دانشور وغیرہ کے بانی دعوتِ اسلامی و دعوتِ اسلامی کی بہاریں  ،  مَدَنی قافلوں  ،  مَدَنی انعامات،  مَدَنی چینل اور اصلاحِ اُمت میں   دعوتِ اسلامی کے کردار کے متعلق تاثرات پر مبنی خوشبوئیں   مہکاتا مقالہ   (Article)   بالخصوص نُمایاں   اخبارات میں   شائع کروایا جاتا ہے۔

٭…  جو ذرائع ابلَاغِ عامہ    (Media،  ٹی وی،  ریڈیو،  انٹرنیٹ،  اخبارو جرائد و رسائل قرآنِ پاک کا ترجمہ دیتے ہیں  ،  وہاں   کنزُ الایمان شریف کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

فلاحی خدمات

 

 

اس حصے میں   آپ پڑھیں   گے:

 ’’ فلاح ‘‘  کیا ہے؟

  (1 مجلسِ خُدَّامُ الْمَسَاجِد

   (2 آئمَّۂ مَسَاجِد

  (3 مجلسِ مدنی آئمَّہ

  (4 مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ

  (5 مجلسِ علاج

 

Index