تعارف امیر اہلسنت

٭٭٭٭٭   

ا یمان کی حفاظت

                  اَلْحَمْدُﷲِ  عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کی سب سے قیمتی چیز ایمان ہے۔امامِ اہلسنّت، عظیم البرکت، مجددِ دین وملت  اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا ارشاد ہے، جس کو زندگی میں سلْب ایمان کاخوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے ( بحوالہ رسالہ برے خاتمے کے اسباب ص ۱۴

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو :  ایمان کی حفاظت کے لئے ہمیں نیک اعمال اختیار کرنے چاہئیں ۔  ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی ’’مرشدِکامل ‘‘ سے مُرید ہونا بھی ہے۔

بَیْعَت کا ثُبوت :

          اَللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔   

یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ    (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر ۷۱)

ترجمہ کنزالایمان :  جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔

          نورُ العِرفان فی تفسیرُ القرآن میں مفسرِ شہیر مفتی احمد یا ر خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس آیتِ مبارَکہ کے تحت لکھتے ہیں ’’ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہیئے شَرِیْعَت میں  ’’تقلید‘‘ کرکے ، اور طریقت میں ’’بَیْعَت‘‘کرکے ، تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔ اس آیت میں تقلید، بَیْعَت اور مُریدی سب کا ثبوت ہے۔‘‘

آج کے پرفِتن دور میں پیری مُریدی کا سلسلہ وسیع تر ضَرورہے ، مگر کامل اور ناقص پیر کا امتیاز مشکل ہے۔ یہ اَللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کاخاص کرم ہے! کہ وہ ہر دور میں اپنے پیارے مَحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی امت کی اصلاح کیلئے اپنے اولیاء کرام رَحِمَھُمُ اللّٰہ  ضَرورپیدافرماتا ہے۔ جو اپنی مومنانہ حکمت و فراست کے ذریعے لوگوں میں  اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا مقدس جذبہ بیدارکرنے کی سعی فرماتے  ہیں ۔

        جس کی ایک مثال قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے سامنے ہے۔ جس کے امیر، بانیِ دعوت اسلامی، امیرِ اَہلسنّت ابوبلال حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رَضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہیں ، آپ کی سعی پیہم نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا۔

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی وقار الدین قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے خلیفہ ہیں ۔(آپ کو شارح بخاری، فقیہ اعظم ہند مفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے سلاسلِ اربعہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خلافت و کتب و احادیث وغیرہ کی اجازت بھی عطا فرمائی، جانشین سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اشرفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانید و اجازات سے نوازا ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔)

           امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں ، اورقادری سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عزوجل)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں ۔(بہجۃ الاسرار، ص۱۹۱، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

مَدَ نی مشورہ : جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذات مبارکہ کو غنیمت جانے اور بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآئَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

شیطا نی رکاو ٹ : مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ذریعیحضور غوث پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع متوقع ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

       آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں ، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں ، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں ، ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔

شَجَرہِ عطاریہ :  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ایک بہت ہی پیارا’’شجرہ شریف ‘‘بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے، کام اٹک جائے تو اس وقت، اور روزی میں بَرَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہئے، نیزجا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہئے، اسی طرح کے اور بھی ’’اَوراد‘‘لکھے ہیں ۔

        اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں ، جو امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔ان کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ لہٰذ ا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھیسرکار غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے سلسلے میں مریدکروا کر قادِری رَضَوی عطاری بنوادیں ۔

         بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود   امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واَقرباء اور اہل خانہ، دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید کروادیں ۔

مُرید بننے کا طریقہ  

          بہت سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ، اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ! کہ ہم امیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مُرید یاطالب ہونا چاہتے ہیں ۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں ، تواگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی مکتب نمبر ے پتے پر روانہ فرمادیں ، تو اِنْ شَآئَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔ اس کے لئے نام لکھنے کاطریقہ بھی سمجھ لیں ۔

 

Index