تعارف امیر اہلسنت

(۲ حسنِ اخلاق :  یہ کتاب دنیائے اسلام کے عظیم محدث سیدنا امام طبرانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی شاہکار تألیف ’’مَکَا رِمُ الْاَخْلَا ق‘‘ کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں امام طبرانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اخلاق کے مختلف شعبوں کے متعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ (کل صفحات :  74)

(۳)  اَلدَّعْوَۃُ اِلٰی الْفِکْرِ (عربی) : یہ کتاب’’دعوت ِ فکر ‘‘کا عربی ترجمہ ہے جس میں بدمذہبوں کو اپنی رَوِش پر نظرثانی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔  (کل صفحات :  148)

(۴ راہِ علم : یہ رسالہ ’’تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم طَرِیقَ التَّعَلُّمْ ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے جس میں ان امور کا بیان ہے جن کی رعایت راہ علم پر چلنے والے کے لئے ضروری ہے ۔اور ان باتوں کاذکر ہے جن سے اجتناب معلم ومتعلم کے لئے ضروری ہے ۔ (کل صفحات :  102)

(۵بیٹے کو نصیحت : یہ امام غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کتاب’’اَیُّھَاالْوَلَد‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔ بچوں کی تربیت کے لیے لاجواب کتاب ہے اس میں اخلاص، مذمت مال اور توکل جیسے مضامین شامل ہیں ۔  (کل صفحات :  64)

(۶)  جنت میں لے جانے والے اعمال : یہحافظ محمد شرفُ الدین عبدالمُؤمِن بن خَلف دَمیاطی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف’’اَلْمَتْجَرُ الرَّابِحُ فِیْ ثَوَابِ الْعَمَلِ الصَّالِحِ ‘‘کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں مختلف نیک اعمال مثلاً حصول ِ علم ، نماز، روزہ ، حج، زکوٰۃ، دیگر صدقات، تلاوتِ قرآن ، صبر ، حسن اخلاق ، توبہ، خوف ِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ اور درود پاک کے ثواب کے بارے میں دو ہزار 2000 سے زائد احادیث موجود ہیں ۔ (تقریباً 1100 صفحات)     

(شعبہ درسی کتب )

(۱)  تعریفاتِ نحویہ : اس رسالہ میں علم نحو کی مشہور اصطلاحات کی تعریفات مع امثلہ و توضیحات جمع کردی گئی ہیں ۔ (کل صفحات :  45)

(۲)  کتاب العقائد :   صدر الافاضل حضرت علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تصنیف کردہ اس کتاب میں اسلامی عقائد اور حدیث ِ پاک کی روشنی میں قیامت سے پہلے پیدا ہونے والے تیس جھوٹے مدعیان ِ نبوت (کذّابوں )میں سے چند کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔ یہ کتاب کئی مدارس کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔ (کل صفحات :  64)

(۳نزھۃ النظر شرح نخبۃ الفکر : یہ کتاب فن ِاصول حدیث میں لکھی گئی امام حافظ علامہ ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی بے مثال تالیف ’’نُخْبَۃُ الْفکر فِی مُصْطَلِحِ اَھْلِ الْاَثَرِ‘‘کی عربی شرح ہے ۔ اس شرح میں قوت وضعف کے اعتبار سے حدیث کی اقسام ، ان کے درجات اور محدثیں کی استعمال کردہ اصطلاحات کی وضاحت درج کی گئی ہے ۔ طلبہ کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ (کل صفحات :  175)

(۴اربعین النوویہ(عربی) : علامہ شرف الدین نووی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف جو کہ کثیر مدارس کے نصاب میں شامل ہے ۔ اس کتاب کو خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔ (کل صفحات :  121)

(۵)  نصاب التجوید : اس کتاب میں درست مخارج سے حروف ِ قرآنیہ کی ادائیگی کی معرفت کا بیان ہے ۔ مدارس دینیہ کے طلبہ کے لئے بے حد مفید ہے ۔  (کل صفحات :  79)

(۶)  گلد ستہ عقا ئد واعمال : اس کتاب میں ارکانِ اسلام کی وضاحت بیان کی گئی ہے۔(کل صفحات : 180)

(۶)  وقایۃ النحو فی شرح ہدا یۃ النحو : عربی زبان میں علم نحو کی مشہور کتاب ھدایۃ النحو کی عربی شرح ہے ، اساتذہ وطلبہ کے لئے یکساں مفید ہے ۔   

(شعبہ تخریج )

  (۱) عجائب القرآن مع غرائب القرآن : اس کتاب کی جدید کمپوزنگ ، پرانے نسخے سے مطابقت اور نہایت احتیاط سے پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔ حوالہ جات کی تخریج بھی کی گئی ہے ۔ (کل صفحات :  206)

(۲) جنتی زیور : یہ کتاب اسلامی مسائل و خصائل کا ایک بہترین مجموعہ ہے، اس میں زندگی گزارنے سے متعلق تقریباًتمام ہی شعبوں کاتذکرہ ہے، خواہ اعتقادات کا بیان ہو یا عبادات کا، معاملات ہوں یا اخلاقیات تقریباًسبھی کو مصنف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے آسان پیرایہ میں اپنی کتاب میں ذکر کر دیا ہے۔ (صفحات :  679)

(۳، ۴، ۵) بہارِ شریعت :    فقہ حنفی کی عالم بنانے والی  کتاب  ’’بہارِ شریعت‘‘ جو عقائدِ اسلامیہ اور ان سے متعلق مسائل پر مشتمل ہے ۔تمام حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کے معانی بھی حاشیے میں لکھ دئیے گئے ہیں ۔اس کے اب تک 5حصے شائع ہوچکے ہیں ، بقیہ پر کام جاری ہے۔

Index