تعارف امیر اہلسنت

الْاِعْلَامِ(کل صفحات : 70) (۷) اَلزَّمْزَمَۃُ الْقَمَرِیَّۃِ (کل صفحات :  93) (۸)جَدُّ الْمُمْتَارِ عَلٰی رَدِّالْمُحْتَارِ۔(کل صفحات :  570)   

(شعبہ اصلاحی کتب )

(۱)  خوفِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ : اس کتاب میں خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ سے متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ، احادیث ِ مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال کے بکھرے ہوئے موتیوں کو سلک ِ تحریر میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے ۔(کل صفحات :  160)

(۲ انفرادی کوشش : اس کتاب میں نیکی کی دعوت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی ضرورت ، اس کی اہمیت ، اس کے فضائل اور انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے ۔  (کل صفحات :  200)

(۳ فکرِ مد ینہ : اس کتاب میں فکر ِمدینہ (یعنی محاسبے) کی ضرورت ، اس کی اہمیت ، اس کے فوائداور بزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے’’131‘‘ واقعات کو جمع کیا گیا ہے نیز مختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے ۔ (کل صفحات :  164)

(۴)   امتحان کی تیاری کیسے کریں  :  اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو عموماًایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں ۔ (کل صفحات :  132)

(۵)  نمازمیں لقمہ  کے مسائل : نماز میں لقمہ دینے یا لینے کے مسائل پر مشتمل ایک کتاب جس میں مختلف صورتوں کا حکم اکابرین رحمہم   اللہ  تَعَالٰی کی کتابوں سے ایک جگہ جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ (کل صفحات :  39)

(۶)   جنت کی دوچابیاں :  زبان وشرم گاہ کی حفاظت سے متعلق امور پر مشتمل ہے۔ (کل صفحات :  152)

(۷ کامیاب استاذ کون؟ اس کتاب میں ان تمام امور کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق ِ تدریس سے ہوسکتا ہے مثلاً سبق کی تیاری، سبق پڑھانے کا طریقہ ، سننے کا طریقہ علیٰ ھذا القیاس۔ (کل صفحات :  43)

(۸ نصاب مد نی قا فلہ :  اس کتاب میں مدنی قافلہ سے متعلق اُمور کا بیان ہے ، مثلاً مدنی قافلہ کی اہمیت ، مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے ، مدنی قافلہ کا جدول ، اس جدول پر عمل کس طرح کیا جائے ، امیر قافلہ کیسا ہونا چاہئیے؟ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے ۔ (کل صفحات :  196)

(۹فیضانِ احیاء العلوم : یہ کتاب امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی مایہ ناز کتاب ’’اَحْیَائُ عُلُوْمِ الدِّین ‘‘کی تلخیص و تسہیل ہے جسے درس دینے کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے۔ اخلاص ، مذمت دنیا ، توکل ، صبر جیسے مضامین پر مشتمل ہے ۔  (کل صفحات :  325)

(۱۰)  حق وبا طل کا فرق :       یہ کتاب حافظ ملت عبدالعزیز مبارکپوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف(اَلْمِصْبَاحُ الْجَدِیْدِ)ہے جسے’’ حق وباطل کا فرق ‘‘کے نام سے شائع کیا گیا ہے ۔ مصنف  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے عقائد حقہ وباطلہ کے فرق کو نہایت آسان انداز میں سوالاً جواباً پیش کیا ہے جس کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ لوگ بھی اس کا آسانی سے مطالعہ کرسکتے ہیں ۔ (کل صفحات :  50)

(۱۱) تحقیقات : یہ کتاب فقیہ اعظم ہند ، مفتی شریف الحق امجدی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف ہے، تحقیقی انداز میں لکھی گئی اس کتاب میں بدمذھبوں کی طرف سے وارد ہونے والے اعتراضات کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے ہیں ۔ متلاشیانِ حق کے لئے نور کا مینارہ ہے ۔ (کل صفحات :  142)

(۱۲اربعین حنفیہ :  یہ کتاب فقیہ اعظم حضرت علامہ ابویوسف محمد شریف نقشبندی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف ہے ۔ جس میں نماز سے متعلق چالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور اختلافی مسائل میں حنفی مذہب کی تقویت نہایت مدلل انداز میں بیان کی گئی ہے ۔  (کل صفحات :  112)

(۱۳طلاق کے آسان مسائل : اس فقہی کتاب میں مسائل طلاق کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی بنا پر طلاق سے متعلق عوام الناس میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا کافی حد تک ازالہ ہوسکتاہے ۔ (کل صفحات :  30)

(۱۴توبہ کی روایات وحکا یات :  توبہ کی اہمیت وفضائل اور توبہ کرنے والوں کی حکایات پر مشتمل کتاب ہے۔ (کل صفحات :  124)

(۱۵)آداب مرشدِ