تعارف امیر اہلسنت

ہوگیا۔ اس کا اسلامی نام عبدالکریم رکھاگیا۔ عبدالکریم نے مسلمان ہونے کے بعد اپنے شراب خانے کومسجد بنادیا۔اور وہاں باقاعدگی کے ساتھ پانچ وقت کی نماز ہوتی ہے۔اسی مدنی قافلے میں انفرادی کوشش کی برکت سے ایک سابقہ وزیر خزانہ، اسکا سیکرٹری اور اسسٹنٹ  مسلمان ہوگئے۔ ان کا پرانانام مارشل تھا اورنیا نام محمد اویس رکھاگیا، اسی ماہ ایک مبلغ کی انفرادی کوشش کی برکت سے موجودہ وزیر خزانہ کامشیر بھی مسلمان ہوگیا، مُتَعَدَّد مقامات پر مَدَنی تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُورونزدیک سے اسلامی بھائی آکرقِیام کرتے عاشقانِ رسول کی صحبت میں سنّتوں کی تربیَّت پاتے اور پھرقُرب وجوار میں جاکر ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے مَدَنی پھول مہکاتے ہیں ۔ نئے مُبَلِّغینکی تربیَّت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام ہے مثلاً 41 دن کا مدنی قافلہ کورس، 63 دن کا تربیّتی کورس ، گونگے بہروں کے لئے30 دن کا تَربِیّتی کورس ، امامت کورس اور مُدرِّس کورس وغیرہم۔

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات :

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دریائے فیض سے جہاں اسلامی بھائی مستفیض ہوتے وہیں اسلامی بہنیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ! اِسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردہ کے ساتھمُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتِماعات ہوتے ہیں ۔ لاتعدادبے عمل اسلامی بہنیں باعمل ، نَمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند بن چکی ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباً روزانہ ہزاروں مدارس بنام مدرسۃ المدینہ (برائے بالغات)بھی لگائے جاتے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق فقط (باب المدینہ کراچی)میں اسلامی بہنوں کے تقریباً 2000 مدرسے روزانہ لگتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ، نماز اور سنتوں کی مفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں ۔

اِجتماعی اعتِکاف :

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ !دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ماہِ رَمَضانُ المبارَک کے ـآخِری عشرہ میں ’’اِجتماعی اعتِکاف ‘‘کا اہتِمام کیا جاتا ہے۔ ان میں اسلامی بھائی  علمِ دین حاصِل کرتے ، سنَّتوں کی تربیَّت پاتے ہیں نیز کئی مُعتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بن جا تے ہیں ۔یوں اجتماعی اعتکاف کی برکت سے ہزاروں بے نمازی ، نمازی بن رہے ہیں اور سنتوں سے دور رہنے والے سنتوں کے پیکر بن رہے ہیں ۔

بین الاقوامی وصوبائی اجتماعات :

        دنیا کے مختلف ممالِک میں ہزاروں مقامات پر دعوتِ اسلامی کے ہونے والے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماعات کے عِلاوہ عالَمی اور صُوبائی سطح پر بھی’’ سنَّتوں بھرے اجتِماعات‘‘ ہوتے ہیں ۔ جن میں ہزاروں ، لاکھوں عاشِقانِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتِماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بھی بنتے ہیں ۔مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف (پاکستان ) میں واقِع صَحرائے مدینہ کے کثیررقبے پرہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سنَّتوں بھر ا اجتماع ہوتاہے۔ جس میں دنیا کے کئی ممالِک سے مَدَنی قافِلے شرکت کرتے ہیں ۔ بِلاشُبہ یہ حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑاا جتِماع ہوتاہے ۔

 مَدَنی مُذاکَرات :

        ’’ مَدَنی مُذاکَرات‘‘ کے اجتِماعات کا اِنعِقاد بھی ہوتاہے جس میں امیرِ اہلِسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے عَقائد و اعمال ، شرِیعت وطریقت تاریخ و سیرت ، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف مَوضُوعات پر سُوالات کئے جاتے ہیں اور آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہان کے جوابات عطا فرماتے ہیں ۔ان مدنی مذاکروں کی اب تک تقریباً 167کیسٹیں اور دوmp3سی ۔ڈیز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں 100مدنی مذاکرے ہیں نیز دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر بھی ان مدنی مذاکروں کو سُنا جاسکتا ہے ۔

حاجِیوں کی تربیَّت :

        حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجِیوں کی تربیَّت کرتے ہیں ۔ حج و زیارتِ مدینۂ منوّرہ میں رہنُمائی کیلئے مدینے کے مسافِروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں ۔

مکتبۃُ المدینہ :

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قائم کردہ ادارے ’’مکتبۃُ المدینہ‘‘کے ذَرِیعے سرکارِ اعلیٰحضرت اور دیگر عُلَمائے اہلسنّت کی کتابیں طبع ہوکرلاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنتوں کے پھول کھلارہی ہیں ۔نیز سنَّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کی لاکھوں کیسیٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیں اورپہنچ رہی ہیں ۔انٹرنیٹ کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذَرِیعہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہا ہے ۔

 مجلس المد ینۃ العلمیۃ :

        نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اورعلمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کے عزمِ مُصمّم کے پیشِ نظر آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے’’  مجلس المد ینۃ العلمیۃ‘‘بھی قائم کی جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام دامت فیوضھمپر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے چھ شعبے ہیں ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسعَ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔اس سلسلے میں سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے

Index