تعارف امیر اہلسنت

عربی رسائل اورآپ کے 10رسائل کی تسہیل وتخریج کرنے کے بعد انہیں شائع کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے تحت مختلف موضوعات پر تادم تحریر تقریباً70 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔

  مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل :

        غیرمحتاط کُتب چھاپنے کے سبب امّت مسلمہ میں پھیلنے والی گمراہی اور ہونے والے گناہِ جارِیّہ کے سدِّ باب کے لئیآپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ’’ مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل ‘‘قائم فرمائی جومُصَنِّفِین و مُؤَ لِّفِین کی کُتُب کو عقائد ، کفرِیاّت ، اَخلاقیات ، عَرَبی عبارات اورفقہی مسائل کے حوالے سے ملاحَظہ کرکے سند جاری کر تی ہے ۔

مجلس برائے خصوصی اسلامی بھائی :

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ’’گونگے بہرے اور نابینااسلامی بھائیوں ‘‘ کے لئے  ’’مجلس برائے خصوصی اسلامی بھائی ‘‘بنائی ۔جس کی برکت سے قوتِ گویائی و سماعت سے محروم اسلامی بھائیوں کی کثیرتعداد بھی نیکیوں کی طرف مائل ہوئی اوراب ان کے بھی مدنی قافلے سفر کرتے ہیں ۔

مجلس فیضانِ قرآن برائے جیل خانہ جات :

                آپ نے قیدیوں کی تعلیم وتربیَّت کے لئے  ’’مجلس فیضانِ قرآن برائے جیل خانہ جات‘‘قائم کی۔ جیل خانوں میں مَدَنی کام کی برکت سے کئی ڈاکو اور جرائم پیشہ اَفراد تائب ہوئے اور رہائی پانے کے بعدعاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے مسافر بننے اورسنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پا رہے ہیں ! مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں ۔

         اس طرح امیرِ اہلِسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسنتوں کی خدمت کے کم و بیش 30شعبوں کو قائم فرمانے کے بعدسارا نظام ’’مرکزی مجلسِ شوریٰ ‘‘ کے سِپُردکر کے ان کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہیں اور ضرورتاً اصلاح کے مَدَنی پھولوں سے بھی نوازتے ہیں ۔

          اللہ  تَعَالٰی ہمیں امیرِ اہلِسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سنّتوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

  اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو

  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہپر رحمت ہواور اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم      

مجلس المد ینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب

(شعبہ کُتُب ِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ )

(۱ کرنسی نوٹ کے مسائل : یہ کتاب (کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ اَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاہِمْ) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ جس میں نوٹ کے تبادلے اور اس سے متعلق شرعی احکامات بیان کئے گئے ہیں ۔ (کل صفحات :  199)

(۲)   ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ) : یہ رسالہ (اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ)کی تسہیل و تخریج پر مشتمل ہے۔ جس میں پیر ومرشد کے تصوّر کے موضوع پر وارِد ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ (کل صفحات :  60)

(۳  ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان) :  اس رسالے میں تمہید ِایمان کے مشکل الفاظ کے معانی اورضروری اصطلاحات کی مختصر تشریحات درج کی گئی ہیں ۔(کل صفحات :  74)

(۴کامیابی کے چار اصول (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات و اصلاح) اس رسالے میں پورے عالم اسلام کے لیے چار نکات کی صورت میں معاشی حل پیش کیا گیا ہے ۔(کل صفحات :  41)

(۵ شریعت وطریقت : یہ رسالہ (مَقَالُ الْعُرَفَائِ بِإِعْزَازِ شَرْعِ وَعُلَمَائِ) کا حاشیہ ہے۔ اس عظیم رسالے میں شریعت اور طریقت کو الگ الگ ماننے والے جاہلوں کی صحیح رہنمائی کی گئی ہے۔(کل صفحات :  57)

(۶ثبوتِ ہلال کے طریقے(طُرُقُ إِثْبَاتِ ہِلاَلِ) :  اس رسالے میں چاند کے ثبوت کے لئے مقرر شرعی اصول وضوابط کی تفصیلات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات :  63)

(۷)   عورتیں اور مزارات کی حاضری :   یہ رسالہ (جُملُ النُّوْرِ فِيْ نَہْيِ النِّسَائِ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ) کا حاشیہ ہے۔اس رسالے میں عورتوں کے زیارتِ قبور کے لئے نکلنے سے متعلق شرعی حکم پر وارِد ہونے والے اعتراضات کے مسکت جوابات شامل ہیں ۔(کل صفحات : 35)

 (۸)   اعلیٰ حضرت سے سوال جواب(إِظْہَارُ الْحَقِّ الْجَلِيْ) : اس رسالے میں امامِ اہلِ سنّت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنپر بعض غیر مقلّدین کی طرف سے کئے گئے چندسوالات کے مدلّل جوابات بصورت ِ انٹرویودرج کئے گئے ہیں ۔(کل صفحات :  100)

( ۹)  عیدین میں گلے ملنا کیسا؟یہ رسالہ (وِشَاحُ الْجِیْدِ فِيْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْدِ)