تعارف امیر اہلسنت

دارُ ا لاِفتاء :

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے دعوتِ اسلامی کے ذریعے متعدد ’’ دارُ ا لاِفتاء‘‘ قائم کئے جہاں مفتیانِ کرام دامت فیوضہم تحریری وزبانی فتاویٰ اور ٹیلی فون وانٹر نیٹ کے ذریعے مسلمانانِ عالَم کی شرعی رہنمائی فرماتے ہیں ۔تقریباً چھ سال کے عرصے میں 50,000سے زائد فتاویٰ کا اجراء ہوچکا ہے ۔دارالافتاء کے انتظام وانصرام کو چلانے کے لئے ’’مجلس افتاء‘‘ قائم کی گئی ہے ۔دیگر علمائے اہلِسنّت دامت فیوضہم سے مربوط رہنے کے لئے ’’مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ ‘‘بنائی گئی ہے ۔

مجلس خُدّامُ المساجد :

        امیرِ اہلِسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے دعوتِ اسلامی کے ذریعے مساجِد کی تعمیرکیلئے ’’مجلس خُدّامُ المساجد ‘‘قائم فرمائی، مُتَعَدَّد مساجِد کی تعمیرات کا ہروَقت سلسلہ رَہتاہے، کئی شہروں میں ’’مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ‘‘ کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے، متعدد مساجِد کے امام و  مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے (تنخواہوں )کی ادائیگی کابھی سلسلہ ہے۔

مجلس برائے شعبہ تعلیم :

         آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نگاہِ فیض سے تعلیمی اداروں مَثَلاً دینی مدارس ، ا سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلبہ کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنَّتوں سے رُوشناس کروانے کے لئے’’مجلس برائے شعبہ تعلیم ‘‘کے تحت مَدَنی کام ہورہا ہے۔بے شُمارطُلَباء سنَّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کرتے ہیں نیزمَدَنی قافِلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ مُتَعَدَّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طلبہ، نَمازی اورسُنَّتوں کے عادی ہو گئے۔اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کو ضَروریات ِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد ’’ فیضانِ قرآن وسنّت کورس ‘‘بھی شروع کیا گیا ہے ، اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔     

مجلسِ مکتوبات و تعویذات :

                        جیسا کہ گزرا کہ سلف صالحین قدس سرھم کی طرح امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قلبِ مبارَک میں بھی امت کی خیر خواہی کا دریائے بیکراں موجزن ہے۔اوائل میں آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہگھروں اور اسپتالوں میں جاکر مریضوں کودم کرتے اور تعویذات عنایت فرماتے تھے۔تقریباً 1972میں باب المدینہ (کراچی) میں آنکھوں کی ایک پُراسرار بیماری پھیلی، اس سے شاید ہی کوئی محفوظ رہا ہو۔  آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مریضوں کی آنکھوں پر فی سبیل اﷲ  دَم کرنا شروع کردیا، اﷲ  عَزَّ وَجَلَّ کے کرم سے لوگ صحت یاب ہونے لگے ، یہاں تک کہ اخبار میں نمایاں طور پر یہ خبر شائع ہوئی کہ آنکھوں کی پُراسرار بیماری جس کے علاج میں ڈاکٹرناکام ہوچکے ہیں وہ محمد الیاس قادری(دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ)  نامی ایک شخص کے دَم  سے ٹھیک ہونے لگی ہے۔ پھر کیا تھا لوگ دور دور سے آنے لگے اور مریضوں کی قطاریں لگ جاتیں اور آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ باری باری دَم فرماتے۔

                                                 بالآخرآپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُمّت ِ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی غمخواری کے مقدس جذبے کے تحت  مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ  بنائی۔جس کے تحت دکھیارے مسلمانوں کا تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل   اللہ  عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ اس وقت مجلس کے تحت امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی جانب سے بلا مبالغہ لاکھوں لاکھ تعویذات اور تعزیت، عیادت اور تسلی نامے بھیجے جاچکے ہیں اورتا دم تحریر(۲۲ صفر المظفر۱۴۲۸ھ) ایک اندازے کے مطابق مجلس کی طرف سے ماہانہ سوا دو لاکھ  اور سالانہ کم و بیش 26 لاکھ سے زائد’’ تعویذات‘‘ و ’’اَوراد ‘‘دئیے اور کم وبیش20سے25 ہزارمکتوبات بھیجے جارہے ہیں جن میں E-mail کے جوابات بھی شامل ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  ماہانہ 2500  سے زائد آن لائن استخارہ کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔تعویذاتِ عطاریہ کی متعدد بہاریں ہیں جومکتبۃ المدینہ کے شائع شدہ’’خوفناک بلا‘‘، ’’پراسرار کتا‘‘ اور’’سینگوں والی دلہن‘‘ نامی رسائل میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں ۔

  مَدَنی اِنعامات :

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اِسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اورطلبہ کو فرائض و واجِبات ، سُنَن ومُستَحَبَّات اوراَخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلکات (یعنی گناہوں ) سے بچانے کے لیے ’’مَدَنی اِنعامات ‘‘ کی صورت میں خود احتسابی کاایک نظامِ عمل عطا فرمایاہے ، بے شُمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطلبہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کر کے روزانہ سونے سے قبل’’فکر ِمدینہ ‘‘ یعنی اپنے اعما ل کا جائز ہ لے کر کار ڈ یا پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72مدنی انعامات ، اسلامی بہنوں کے لئے 63، اسکولز، کالجز اورجامعات کے طلبہ کے لئے 92، طالبات کے لئے83، اور مدرسۃ المدینہ کے مدنی منّوں کے لئے40 مدنی انعامات ہیں ۔

مدنی قافلے اور ہفتہ وار اجتماعات :

        آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی عطا کردہ تربیت کی برکت سے تیار ہونے والے مبلغین ِ دعوتِ اسلامی کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں ’’مَدَنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات ‘‘کا مَدَنی جال بچھایا جاچکا ہے، عاشقانِ رسول کے سنَّتوں کی تربیّت کے بے شمار مَدَنی قافِلے ملک بہ ملک، شہر بہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علمِ دین اور سنّتو ں کی بہاریں لُٹارہے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہے ہیں ، مختلف ممالک میں مدنی کام کے لئے ’’مجلس برائے بین الاقوامی امور‘‘قائم کی گئی ہے۔

شراب خانے کا مالک مسلمان ہوگیا

          ایک مدنی قافلہ دین اسلام کی بہار سمیٹنے کے شوق میں ۳۰ دن کیلئے نمپولاگیاوہاں ایک شراب خانہ کے مالک مدہن لال نامی کافر پر انفرادی کوشش کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ وہ مسلمان

Index