امام حسین کی کرامات

کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے

عاشورا کے روزے کے فضائل

شہید کربلا نے نو حروف کی نسبت سے  عاشورہ کو واقع ہونے والے 9 اہم واقعات

 {  ۱ }   عاشورا  (یعنی 10 مُحَرَّمُ الْحرام ) کے دن حضرتِ سیِّدُنا نوح عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی کشتی کوہِ جودی پر ٹھہری  {  ۲ }    اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی لغزش کی توبہ قبول ہوئی   {  ۳ }   اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا یونس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی قوم کی توبہ قَبول ہوئی  {  ۴ }    اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خلیلُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پیدا ہوئے   {  ۵ }   اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پیدا کئے گئے([1]) {  ۶ }    اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور اُن کی قوم کو نجات ملی اور فرعون اپنی قوم سمیت (دریائے نیل میں  ) غرق ہوا([2])   {  ۷ }    اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا یوسُف عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو قید خانے (Jail ) سے رہائی ملی   {  ۸ }   اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا یونس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے([3])  {  ۹ }   سیِّدُنا امامِ حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو مع شہزادگان و رُفقا تین دن بھوکا پیا سارکھنے کے بعد اِسی عاشورا کے روزمیدانِ کربلا میں نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا گیا۔

یاحسین کے چھ حروف کی نسبت سے محرم الحرام  اور عاشورا کے روزوں کے 6 فضائل

 {  ۱ }    حضور اکرم،  نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : ’’رَمَضان کے بعد مُحَرَّم کا روزہ افضل ہے اورفر ض کے بعد افضل نماز صَلٰوۃُ اللَّیل  (یعنی رات کے نوافِل ) ہے۔ ‘‘([4])

  {  ۲ }   طبیبوں کے طبیب ، اللہ پاک کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے: مُحرَّم کے ہر دن کا روزہ ایک مہینے کے روزوں کے برابر ہے۔ ([5])

 



[1]       الفردوس ج۱ ص۲۲۳ حدیث ۸۵۶              

[2]      بُخارِی  ج۲ ص۴۳۸ حدیث ۳۳۹۷۔۳۳۹۸

[3]      : فیض القدیر ج۵ص۲۸۸تحت الحدیث۷۰۷۵     

[4]      مسسلم ص۵۹۱حدیث۱۱۶۳

[5]      مُعجَم صغیر ج۲ص۷۱

Index