امام حسین کی کرامات

    اللہ کریم اپنی مصلحتیں خودہی جانتا ہے،  وہ اپنی مَشیَّت  (یعنی مرضی  )سے ظالموں کے ذَرِیعے بھی ظالموں کو ہلاک کرتا ہے۔  چُنانچِہ پارہ 8 سُوْرَۃُ الْاَنْعَام آیت 129 میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠(۱۲۹)

ترجَمۂ کنزالایمان: اور یوں ہی ہم ظالموں میں ایک کو دوسرے پر مسلط کرتے ہیں ، بدلہ ان کے کئے کا۔

     حضورِ پُرنور ،  شفاعت فرمانے والے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں :

’’بے شک اللہ پاک اس دینِ اسلام کی مدد فاجِر (یعنی نافرمان )انسان کے ذَرِیعے سے بھی کرا لیتا ہے۔ ‘‘ (بُخاری ج۲ص۳۲۹حدیث۳۰۶۲ )

اللہ  کی خُفیہ تدبیر سے ڈرنا چاہئے

          اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ہمیں ہر وقت ڈرتے رہنا چاہئے۔  اپنی عِلمیَّت،  شان و شوکت اور جسمانی طاقَت پر گھمنڈ  (یعنی تکبُّر) سے بچنا اور پھوں پھاں  (یعنی اکڑ دکھانے  )سے پرہیز کرنا ضروری ہے کہ نہ معلوم عِلْمِ الٰہیِ عَزَّ وَجَلَّمیں ہمارا کیا مقام ہو۔  کہیں ایسا نہ ہو کہ ایمان برباد ہو جائے۔  ایمان کی حفاظت کیلئے کُڑھنے کا ذِہن بنانے ، عشقِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وصَحابہ و اہلِ بیت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْپانے،  دینی معلومات بڑھانے،  اپنے آپ کو برائیوں سے بچانے،  نیکیاں اپنانے اور خوب خوب ثواب کمانے کی خاطر تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ ہر ماہ کم از کم تین دن کیلئے دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر فرمائیں ۔  اسلامی بھائی روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے 72 مَدَنی انعامات اور اسلامی بہنیں 63 مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ اپنے یہاں کے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔

         یااللہ پاک! شاہ ِخیرالانام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، صحابۂ کرام،  شَہیدِمظلوم امامِ عالی مقام اور جُملہ شہیدان واَسیرانِ کر بلا عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکا واسِطہ ہمارا ایمان سلامت رکھ،  ہمیں قَبر و حشر میں امان بخش اور ہماری بے حساب مغفِرت فرما۔  اللہ پاک! ہمیں زیرِ گنبد خضرا،  جلوۂ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  میں ایمان وعافیت کے ساتھ شہادت ،  جنت البقیع میں مَدفن اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

مُشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسِطے

 

Index