امام حسین کی کرامات

        حضرت  علّامہ اِبْنِ حَجَر ہَیتمی مَکّی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی روایت فرماتے ہیں کہ سُلیمان بن عبدُ الملک جنابِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت سے خواب میں مشرَّف ہوئے،  دیکھا کہ شَہَنْشاہِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان کے ساتھ مُلاطَفَت  (یعنی لُطف و کرم ) فرما رہے ہیں ۔  صبح اُنہوں نے حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے اِس خواب کی تعبیر پوچھی ،  اُنہوں نے فرمایا: شاید آپ نے آلِ رسول کے ساتھ کوئی بھلائی کی ہے۔  عرض کی:جی ہاں ! میں نے حضرتِ سیِّدُنا امامِ عالی مقام امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مبارَک سر کو خزانۂ یزید میں پایا تواسے کفن دے کر اپنے رُفَقا کے ساتھ اس پر نَماز پڑھ کر اس کو دَفْن کیا ہے۔  حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  نے فرمایا: آپ کایِہی عمل سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشی کا سبب ہوا ہے۔    (اَلصَّواعِقُ الْمُحْرِقۃ ص۱۹۹ملخّصاً )

مصطَفٰے عزّت بڑھانے،  کیلئے تعظیم دیں

ہے بلند اقبال تیرا،  دُودمانِ([1]) اہلِ بیت

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مختلِف مَشاھِد کی وضاحت

          خطیبِ پاکستان،  واعظِ شیریں بیان،  حضرت مولیٰنا الحاج الحافظ محمد شفیع اوکاڑوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  اپنی تالیف" شامِ کربلا"میں تحریر فرماتے ہیں : سرِ انور کیمُتَعَلِّق مختلف رِوایات ہیں اور مختلف مقامات پر مَشاہِد([2])بنے ہوئے ہیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اِن رِوایات اور مَشاہِد کا تعلُّق چندسَروں سے ہو کیوں کہ یزید کے پاس تمام شُہَدائے اہلِ بیت عَلَيهِمُ الّرِضْوَان کے سر بھیجے گئے تھے۔  تو کوئی سر کہیں اور کوئی کہیں دَفْن ہوا ہو ۔ اور نسبت حُسنِ عقیدت کی بِنا پر یا کسی اور وجہ سے صِرف حضرتِ امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کی طرف کر دی گئی ہو۔  وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْحال۔    (شامِ کربلا ص۲۴۹ )

مغفِرت سے مایوسی کی لرزہ خیز حکایت

         حضرتِ سیِّدُنا ابو محمد سُلَیمان اَعْمَش کُوفی تابعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی    فرماتے ہیں : میں حجِ بیتُ اللّٰہکے لئے



[1]        دُودمان یعنی خاندان، بڑا قبیلہ

[2]         مَشْہَد کی جمع مَشاہِدہے۔ مَشْہَد کے ایک معنیٰ یہ بھی ہیں: حاضِر ہونے کی جگہ۔

Index