کراماتِ عثمان غنی مع دیگر حکایات

عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں پابندی سے شرکت کیجئے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کر کے اپنے ذِمّے دار کو جَمْع کروایئے ، نیز دُعاؤں کی قَبولیّت اور سنّتوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ ہر ماہ کم از کم تین دن کیلئے سنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصل کیجئے اور نہ صِرف  تنہا بلکہ دُوسرے اسلامی بھائیوں پر بھی انفرادی کوشش کر کے اُنہیں بھی مَدَ نی قافِلے کے لئے تیّار کیجئے ۔  آئیے ! مَدَنی قافلے کی ایک مہکی مہکی مدنی بہار ملاحَظہ فرمائیے چُنانچِہ ایک عاشقِ رسول  کا بیان اپنے انداز والفاظ میں پیش کرنے کی کوشِش کرتا ہوں  : ہمارا مَدَ نی قافلہ’’ ناکہ کھارڑی‘‘ (بلوچستان، پاکستان) میں سنَّتوں کی تربیت کے لئے حاضِر ہو ا تھا ، مَدَ نی قافِلہکے ایک مسافِر کے سر میں چار چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہوگئی تھیں جن کے سبب اُن کو آدھا سِیسی (یعنی آدھے سر) کا شدید دَرْد ہوا کرتا تھا، جب درْد اُٹھتا تو درد کی طرف والے چِہرے کا حصّہ سیا ہ پڑجاتا اور وہ تکلیف کے سبب اِس قَدَر تڑپتے کہ دیکھا نہ جاتا ۔  ایک رات اِسی طرح وہ درد سے تڑپنے لگے ہم نے گولیا ں کِھلاکر اُن کو سُلادیا  ۔ صبح اُٹھے توہَشّاش بَشّاش تھے  ۔

 اُنہوں نے بتایا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجھ پر کرم ہوگیا ، میرے خواب میں سرکارِرسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مَع چار یار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کرم فرمایا ۔ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میری جانب اشارہ کرتے ہوئے حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا : ’’ اِس کا درْد ختْم کردو ۔ ‘‘ چُنانچِہ یارِ غار و یارِ مزار سیِّدُنا صِدّیقِ ا کبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے میرا اِس طرح مَدَنی آپریشن کیا کہ میرا سَر کھول دیا اور میرے دِماغ میں سے چار کالے دانے نکالے اور فرمایا :  ’’بیٹا !اب تمہیں کچھ نہیں ہوگا  ۔ ‘‘ مدنی بہار کے راوی کا کہنا ہے : واقِعی وہ اسلامی بھائی با لکل تندُرُست ہوچکے تھے ۔  سفر سے واپَسی پر اُنہوں نے دوبارہ ’’چیک اَپ ‘‘ کروایا، ڈاکٹر نے حیران ہوکر کہا  : بھائی کمال ہے ، تمہارے دِماغ کے چاروں دانے غائب ہوچکے ہیں ! اِس پر اُس نے رو رو کر مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت اور خواب کا تذکِرہ کیا ۔ ڈاکٹر بَہُت مُتأَثِّر ہوا ۔  اُس اَسپتال کے ڈاکٹروں سَمیت وہاں موجود 12 اَفراد نے 12دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیَّتیں لکھوائیں اور بعض ڈاکٹرز نے اپنے چِہرے پرہاتھوں ہاتھ سرورِ کائنات  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کی نشانی یعنی داڑھی مُبارک سجانے کی نیّت کی  ۔

ہے نبی کی نظر، قافِلے والوں پر                        آؤ سارے چلیں ، قافِلے میں چلو

سیکھنے سنّتیں ، قافِلے میں چلو               لُوٹنے رحمتیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (فیضانِ سنّت (جلد اوّل)ص۴۵بتغیُّر قلیل)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے : جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و رجس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔    (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا

جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’ہاتھ ملانا سنّت ہے ‘‘ کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے ہاتھ ملانے کے 14 مَدَنی پھول

          {1}دومسلمانوں کابوقتِ ملاقات دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہکرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے {2} ہاتھ ملانے سے پہلے سلام کیجئے {3} رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اور(ساتھ میں )ہاتھ بھی ملا سکتے ہیں {4}نبیِّ مُکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ معظَّم ہے  : ’’جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحَہکرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیرِیَّت دریافت کرتے ہیں تواللہ عَزَّ  وَجَلَّان کے درمِیان سو رَحمتیں نازِل فرماتاہے جن میں سے ننانوے رَحمتیں زیادہ پُرتَپاک طریقے سے ملنے والے اور اچّھے  طریقے سے اپنے بھائی سے خیرِیَّت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں  ۔ ‘‘[1]؎  {5} ہاتھ ملانے کے دَوران دُرُود شریف پڑھئے ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے {6}ہاتھ ملاتے وَقت دُرُود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دُعا بھی پڑھ لیجئے : ’’یَغفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم‘‘( یعنی اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے ) {7}دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دُعا مانگیں گے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ قَبول ہوگی اورہاتھ جُدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفِرت ہو جائے گی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ {8} آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے {9} مسلمان کو سلام کرنے ، ہاتھ ملانے بلکہ مَحَبَّت کے ساتھ اس کا دیدار کرنے سے بھی ثواب ملتا ہے ۔  حدیثِ پاک میں ہے : جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف مَحَبَّت بھری نظر سے دیکھے اور اُس کے دل میں عَداوت نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے [2]؎ ؎  {10}جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں {11}آج کل بعض لوگ دونوں طرف سے ایک ہاتھ ملاتے بلکہ صرف اُنگلیاں ہی آپَس میں ٹکرا دیتے ہیں یہ سب خلافِ سنّت ہے {12} ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے ۔ [3]؎   (ہاتھ ملانے کے بعد اپنا ہی ہاتھ چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں )ہاں اگر کسی بُزُرگ سے ہاتھ ملانے کے بعد حُصولِ بَرَکت

 



[1]    اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۵ ص ۳۸۰حدیث ۷۶۷۲  ۔ 

[2]      ایضاًج۶ص۱۳۱حدیث ۸۲۵۱۔

[3]    بہارِ شریعت ج۳ص۴۷۲

Index