تعارف امیر اہلسنت

مجلس فیضانِ قرآن برائے جیل خانہ جات:

                   آپ نے قیدیوں کی تعلیم وتربیَّت کے لئے  ’’مجلس فیضانِ قرآن برائے جیل خانہ جات‘‘قائم کی۔ جیل خانوں میں مَدَنی کام کی برکت سے کئی ڈاکو اور جرائم پیشہ اَفراد تائب ہوئے اور رہائی پانے کے بعدعاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے مسافر بننے اورسنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پا رہے ہیں ! مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔

           اس طرح امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ سنتوں کی خدمت کے کم و بیش 30شعبوں کو قائم فرمانے کے بعدسارا نظام ’’مرکزی مجلسِ شوریٰ ‘‘ کے سِپُردکر کے ان کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہیں اور ضرورتاً اصلاح کے مَدَنی پھولوں سے بھی نوازتے ہیں۔

          اللہ تعالیٰ ہمیں امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سنّتوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو

 

اللہ عزوجل کی امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہپر رحمت ہواور اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔

آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم               

 


 

 

Index