تعارف امیر اہلسنت

قائم کی جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام دامت فیوضھمپر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے چھ شعبے ہیں ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰحضرت اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خانعلیہ رحمۃ الرحمن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسعَ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔اس سلسلے میں سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عربی رسائل اورآپ کے 10رسائل کی تسہیل وتخریج کرنے کے بعد انہیں شائع کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے تحت مختلف موضوعات پر تادم تحریر تقریباً70 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

  مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل:

          غیرمحتاط کُتب چھاپنے کے سبب امّت مسلمہ میں پھیلنے والی گمراہی اور ہونے والے گناہِ جارِیّہ کے سدِّ باب کے لئیآپ دامت برکاتہم العالیہ نے ’’ مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل ‘‘قائم فرمائی جومُصَنِّفِین و مُؤَ لِّفِین کی کُتُب کو عقائد ،کفرِیاّت ، اَخلاقیات ، عَرَبی عبارات اورفقہی مسائل کے حوالے سے ملاحَظہ کرکے سند جاری کر تی ہے ۔

مجلس برائے خصوصی اسلامی بھائی:

          آپ دامت برکاتہم العالیہ نے ’’گونگے بہرے اور نابینااسلامی بھائیوں ‘‘ کے لئے  ’’مجلس برائے خصوصی اسلامی بھائی ‘‘بنائی ۔جس کی برکت سے قوتِ گویائی و سماعت سے محروم اسلامی بھائیوں کی کثیرتعداد بھی نیکیوں کی طرف مائل ہوئی اوراب ان کے بھی مدنی قافلے سفر کرتے ہیں۔


 

 

Index