تعارف امیر اہلسنت

جوابات عطا فرماتے ہیں۔ان مدنی مذاکروں کی اب تک تقریباً 167کیسٹیں اور دوmp3سی ۔ڈیز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں 100مدنی مذاکرے ہیں نیز دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر بھی ان مدنی مذاکروں کو سُنا جاسکتا ہے ۔

حاجِیوں کی تربیَّت:

          حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجِیوں کی تربیَّت کرتے ہیں۔ حج و زیارتِ مدینۂ منوّرہ میں رہنُمائی کیلئے مدینے کے مسافِروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں۔

مکتبۃُ المدینہ:

        آپ دامت برکاتہم العالیہ کے قائم کردہ ادارے ’’مکتبۃُ المدینہ‘‘کے ذَرِیعے سرکارِ اعلیٰحضرت اور دیگر عُلَمائے اہلسنّت کی کتابیں طبع ہوکرلاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنتوں کے پھول کھلارہی ہیں۔نیز سنَّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کی لاکھوں کیسیٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیں اورپہنچ رہی ہیں۔انٹرنیٹ کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذَرِیعہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہا ہے ۔

 مجلس المد ینۃ العلمیۃ:

          نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اورعلمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کے عزمِ مُصمّم کے پیشِ نظر آپ دامت برکاتہم العالیہ نے’’  مجلس المد ینۃ العلمیۃ‘‘بھی


 

 

Index