تعارف امیر اہلسنت

ان میں اسلامی بھائی  علمِ دین حاصِل کرتے ،سنَّتوں کی تربیَّت پاتے ہیں نیز کئی مُعتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بن جا تے ہیں۔یوں اجتماعی اعتکاف کی برکت سے ہزاروں بے نمازی ،نمازی بن رہے ہیں اور سنتوں سے دور رہنے والے سنتوں کے پیکر بن رہے ہیں۔

بین الاقوامی وصوبائی اجتماعات:

          دنیا کے مختلف ممالِک میں ہزاروں مقامات پر دعوتِ اسلامی کے ہونے والے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماعات کے عِلاوہ عالَمی اور صُوبائی سطح پر بھی’’ سنَّتوں بھرے اجتِماعات‘‘ ہوتے ہیں۔ جن میں ہزاروں ، لاکھوں عاشِقانِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتِماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بھی بنتے ہیں۔مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف (پاکستان ) میں واقِع صَحرائے مدینہ کے کثیررقبے پرہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سنَّتوں بھر ا اجتماع ہوتاہے۔ جس میں دنیا کے کئی ممالِک سے مَدَنی قافِلے شرکت کرتے ہیں۔ بِلاشُبہ یہ حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑاا جتِماع ہوتاہے ۔

 مَدَنی مُذاکَرات:

          ’’ مَدَنی مُذاکَرات‘‘ کے اجتِماعات کا اِنعِقاد بھی ہوتاہے جس میں امیرِ اہلِسنّتدامت برکاتہم العالیہ سے عَقائد و اعمال ،شرِیعت وطریقت تاریخ و سیرت ، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف مَوضُوعات پر سُوالات کئے جاتے ہیں اور آپ دامت برکاتہم العالیہ ان کے


 

 

Index