تعارف امیر اہلسنت

سے بلا مبالغہ لاکھوں لاکھ تعویذات اور تعزیت،عیادت اور تسلی نامے بھیجے جاچکے ہیں اورتا دم تحریر(۲۲ صفر المظفر۱۴۲۸ھ) ایک اندازے کے مطابق مجلس کی طرف سے ماہانہ سوا دو لاکھ  اور سالانہ کم و بیش 26 لاکھ سے زائد’’ تعویذات‘‘ و ’’اَوراد ‘‘دئیے اور کم وبیش20سے25 ہزارمکتوبات بھیجے جارہے ہیں جن میں E-mail کے جوابات بھی شامل ہیں۔ الحمدللہ عزوجل  ماہانہ 2500  سے زائد آن لائن استخارہ کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔تعویذاتِ عطاریہ کی متعدد بہاریں ہیں جومکتبۃ المدینہ کے شائع شدہ’’خوفناک بلا‘‘،’’پراسرار کتا‘‘ اور’’سینگوں والی دلہن‘‘ نامی رسائل میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

  مَدَنی اِنعامات:

        آپ دامت برکاتہم العالیہ نے اِسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں اورطلبہ کو فرائض و واجِبات ، سُنَن ومُستَحَبَّات اوراَخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلکات (یعنی گناہوں ) سے بچانے کے لیے ’’مَدَنی اِنعامات ‘‘ کی صورت میں خود احتسابی کاایک نظامِ عمل عطا فرمایاہے ،بے شُمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطلبہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کر کے روزانہ سونے سے قبل’’فکر ِمدینہ ‘‘ یعنی اپنے اعما ل کا جائز ہ لے کر کار ڈ یا پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72مدنی انعامات ،اسلامی بہنوں کے لئے 63،اسکولز، کالجز اورجامعات کے طلبہ کے لئے 92،طالبات کے لئے83، اور مدرسۃ المدینہ کے مدنی منّوں کے لئے40 مدنی انعامات ہیں۔


 

 

Index