تعارف امیر اہلسنت

مربوط رہنے کے لئے ’’مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ ‘‘بنائی گئی ہے ۔

مجلس خُدّامُ المساجد:

          امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے مساجِد کی تعمیرکیلئے ’’مجلس خُدّامُ المساجد ‘‘قائم فرمائی، مُتَعَدَّد مساجِد کی تعمیرات کا ہروَقت سلسلہ رَہتاہے، کئی شہروں میں ’’مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ‘‘ کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے،متعدد مساجِد کے امام و  مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے (تنخواہوں )کی ادائیگی کابھی سلسلہ ہے۔

مجلس برائے شعبہ تعلیم :

           آپ دامت برکاتہم العالیہکی نگاہِ فیض سے تعلیمی اداروں مَثَلاً دینی مدارس ،ا سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلبہ کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  کی سنَّتوں سے رُوشناس کروانے کے لئے’’مجلس برائے شعبہ تعلیم ‘‘کے تحت مَدَنی کام ہورہا ہے۔بے شُمارطُلَباء سنَّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کرتے ہیں نیزمَدَنی قافِلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل مُتَعَدَّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طلبہ، نَمازی اورسُنَّتوں کے عادی ہو گئے۔اسکول،کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ،اساتذہ اور اسٹاف کو ضَروریات ِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد ’’ فیضانِ قرآن وسنّت کورس ‘‘بھی شروع کیا گیا ہے ، اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔


 

 

Index