تعارف امیر اہلسنت

مدرسۃُ المدینہ برائے بالِغان:

          آپ دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لئے ’’مدرسۃُ المدینہ برائے بالِغان‘‘کی ترکیب فرمائی ،مختلف مساجد وغیرہ میں عموماًبعد نماز عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ، نمازیں وغیرہ درست کرتے اور سنتوں کی مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

مدرسۃ المدینہ:

          الحمد للہ عزوجل ! تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ انتظام اندرونِ وبیرونِ ملک حفظ وناظرہ کے سینکڑوں مدارس بنام’’ مدرسۃ المدینہ‘ قائم ہیں۔جہاں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ صرف پاکستان میں تادمِ تحریر کم وبیش 42,000 ہزار مدنی منّے اور مدنی منّیوں کو حفظ وناظرہ کی مفت تعلیم دی جارہی ہے ۔

جامِعۃُ المدینہ:

        آپ دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے علماء کی تیاری کے لئے کثیر جامِعات بنام ’’جامِعۃُ المدینہ‘‘ قائم کئے ، ان کے ذَرِیعے لا تعدا د اسلامی بھائیوں کو (حسب ضَرورت قیام وطعام کی سَہولتوں کے ساتھ ) درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) اور اسلامی بہنوں کو جامِعۃُ المدینہ للبنات‘‘ میں عالمہ کورس اور شریعت کورس کی


 

 

Index