تعارف امیر اہلسنت

اے اللہ عزوجل !تمام دعوت ِ اسلامی والوں اور والیوں کی مغفرت فرما،… اے اللہ عزوجل! محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ساری امت کی مغفرت فرما۔… 

          دیکھا آپ نے کہ امیرِاہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ اپنے مُریدوں سے کس قدر محبت فرماتے ہیں کہ نیم بے ہوشی میں بھی وہ اپنے مریدوں کیلئے مغفِرت کی دعائیں مانگتے رہے یہاں تک کہ بقر عید(۱۴۲۳ھ) میں انہوں نے ایصالِ ثواب کیلئے ایک قربانی اپنے غریب مُریدوں کی طرف سے اورایک قربانی اپنے فوت شدہ مُریدوں کی طرف سے کی۔اس کے علاوہ آپ دامت برکاتہم العالیہ اپنے تمام مریدوں کا ایمان بارگاہِ رسالت محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  میں حفاظت کے لئے پیش کردیتے ہیں۔

 

امیرِ اہلِسنّت مد ظلہ العالی کا تاریخی کارنامہ

{تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا قیام }

          اس پُر فِتن دور میں کہ جب دنیا بھر میں گناہوں کی یلغار،ذرائع ابلاغ میں فحاشی کی بھر مار اور فیشن پرستی کی پھٹکار مسلمانوں کی اکثریت کو بے عمل بناچکی تھی، نیز علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کارُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے اوردینی مسائل سے عدمِ واقفیت کی بنا پر ہر طرف جہالت کے بادل منڈلا رہے تھے، اسلام دشمن قوّتیں مسلمانوں کو مٹانے کے لئے اور اسلام کا پاکیزہ نقشہ بدلنے کے لئے ناپاک سازشیں کر رہی تھیں ، مساجد کا تقدس پامال کیا جارہا تھا ، لادینیت و بدمذہبیت کا سیلاب تباہیاں مچا رہا تھا، ہر گھر سنیما گھر بنتا چلا جارہا تھا، مسلمان موسیقی ، شراب اور جوئے کا عادی ہوکر تیزی کے ساتھ تباہی کے عمیق گڑھے


 

 

Index