تعارف امیر اہلسنت

مرشِدکا ہی مرید بناتے تھے ۔پیر و مرشِدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے وِصال کے بعدآپ نے بَیْعَتْ کرنا شروع فرمایا ،تو لوگ آپ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ میں داخل ہوکر عطاریؔ بننے لگے۔پھربعد میں اَکابرین کے طریقے کو اپناتے ہوئے بڑے بڑے سنّتوں بھرے اجتماعات میں بھی آپ نے اجتماعی بَیْعَتْ کا سلسلہ شروع فرمایا جیسا کہ شہزادۂ اعلیٰ حضرت مصطفی رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن بھی اجتماعی بَیْعَتْ فرماتے تھے۔

مریدوں پر شفقت

           امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو سالہاسال سے کثرت ِ پیشاب کا عارضہ لاحق تھا۔ بالآخردسمبر 2002ء میں ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا جس کے لئے آپ ہی کے مطالبے پر نمازِ عشاء کے بعد کا وقت طے کیا گیا تاکہ آپ کی کوئی نماز قضانہ ہونے پائے ۔ آپریشن ہوجانے کے بعد نیم بے ہوشی کے عالم میں درد سے کراہنے یا چلانے کی بجائے آپ نے وقتاً فوقتاً جن کلمات کی بار بار تکرار کی وہ یہ تھے:

          ’’سب لوگ گواہ ہوجاؤمیں مسلمان ہوں ،…یااللہ عزوجل! میں مسلمان ہوں ، میں تیرا حقیر بندہ ہوں ،… یارسول اللہ محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ! میں آپ کا ادنیٰ غلام ہوں ، …الحمدللہ عزوجل !  میں غوث الاعظم (رضی اللہ تعالی عنہ) کا غلام ہوں ،…اے اللہ عزوجل ! میرے گناہوں کو بخش دے،… اے اللہ عزوجل! میری مغفرت فرما،… اے اللہ عزوجل ! میرے ماں باپ کی مغفرت فرما،…اے اللہ عزوجل ! میرے بھائی بہنوں کی مغفرت فرما،… اے اللہ عزوجل ! میرے تمام مریدوں کی مغفرت فرما،… اے اللہ عزوجل! (مجلس شورٰی کے مرحوم نگران) حاجی مشتاق کی مغفرت فرما،…


 

 

Index