تعارف امیر اہلسنت

سادگی

                    امیرِ اَہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر استری کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر چھوٹے سائز کا سادہ سبز عمامہ باندھتے ہیں۔اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا :’’میں عمدہ لباس پہننا پسند نہیں کرتا حالانکہ میں اللہ عزوجل کے کرم سے بہترین لباس پہن سکتا ہوں۔ مجھے تحفے میں بھی لوگ نہایت قیمتی اورچمکدار قسم کے کپڑے دے جاتے ہیں لیکن میں خود پہننے کی بجائے کسی اور کو دے دیتا ہوں کیونکہ ایک تو میرے مزاج میں اللہ تعالیٰ نے سادگی عطا فرمائی ہے ، دوسرا میرے پیچھے لاکھوں لوگ ہیں اگر میں مہنگے ترین لباس پہنوں گا تو یہ بھی میری پیروی کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مالدار اسلامی بھائی تو شایدپیروی کرنے میں کامیاب ہوبھی جائیں لیکن میرے غریب اسلامی بھائی کہاں جائیں گے اس لئے میں اپنے غریب اسلامی بھائیوں کی محبت میں عمدہ لباس پہننے سے کتراتا ہوں۔‘‘

 محبت ِرمضان

                   حضرت ِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’یہ مہینہ تمہارے قریب آگیا ،خدا عزوجل کی قسم ! مسلمانو ں پر کوئی مہینہ ایسا نہیں گزرا جو اِن کے لئے اس مہینہ سے بہتر ہو اور منا فقین پر کوئی ایسا مہینہ نہیں گزرا جو اِن کے لئے اس مہینے سے بد تر ہو۔

(صحیح ابن خزیمہ ،کتاب الصیام ،با ب فی فضل شہر رمضان ،الحدیث۱۸۸۴ ،ج۳ ،ص ۱۸۸ ، المکتب الاسلامی بیروت )


 

 

Index