تعارف امیر اہلسنت

کمالِ ضبط کا مظاہرہ:

         یہ ان دنوں کی بات ہے جب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکز’’گلزارِ حبیب مسجد ‘‘گلستانِ شفیع اوکاڑوی(سولجر بازار) باب المدینہ کراچی میں ہوتا تھا ۔ قبلہ اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ  اجتماع میں شرکت کے لئے اسلامی بھائیوں کے ساتھ جب سنیما گھر کے قریب سے گزرے توایک نوجوان جو فلم کا ٹکٹ لینے کی غرض سے قِطار میں کھڑا تھا اس نے (معاذ اللہ عزوجل) بلند آواز سے اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکو مخاطب کر کے کہا: ’’مولانا بڑی اچھی فلم لگی ہے آکر دیکھ لو۔‘‘ اس سے پہلے کہ آپ کے ہمرا ہ اسلامی بھائی جذبات میں آکر کچھ کرتے اَمیرِ اَہلسنّتدامت برکاتہم العالیہنے بلند آواز سے سلام کیا اورقریب پہنچ کر بڑی ہی نرمی کے ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے ارشاد فرمایا، کہ بیٹا میں فلمیں نہیں دیکھتاالبتہ آپ نے مجھے دعوت پیش کی تو میں نے سوچا کہ آپ کو بھی دعوت پیش کروں ، ابھی ان شاء اللہ عزوجل گلزارِ حبیب مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہو گا ،آپ سے شرکت کی درخواست ہے، اگرآپ ابھی نہیں آسکتے توپھر کبھی ضرور تشریف لائیے گا ۔ پھر آپ دامت برکاتہم العالیہنے اسے ایک عطر کی شیشی تحفہ میں پیش کی ۔     

         

چندسالوں بعد اَمیرِ اَہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں سنتوں کے عامل ایک اسلامی بھائی سبز عمامہ سجائے حاضر ہوئے اور کچھ اس طرح سے عرض کی ،حضور چند سال قبل ایک نوجوان نے آپ کو(معاذاللہ عزوجل) فلم دیکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نے کمالِ ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے اجتماع میں


 

 

Index