تعارف امیر اہلسنت

(آپ کے سوزوگداز سے لبریز کلام کامجموعہ ارمغانِ مدینہ اور مغیلانِ مدینہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدِیّۃ طلب کیا جاسکتا ہے۔)

 اِتباعِ سنّت

          رحمتِ عالم،نورِ مجسّم ،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  نے فرمایا:’’جس نے میری سنت کو زندہ کیااس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا ۔‘‘

(جامع الترمذی ،کتاب العلم ،باب ما جاء فی الاخذ ۔۔۔۔الخ،الحدیث ۲۶۸۷،ج۴ ،ص۳۰۹،دار الفکربیروت)

        اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا دِل اتباع سنّت کے جذبہ سے معمور و سرشار ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نہ صرف خود سنّتوں پر عمل کرتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی زیور سنّت سے آراستہ کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔آپ دامت برکاتہم العالیہ بسا اوقات ایسی ایسی سنّتوں پر عمل کرلیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں اور کیوں نہ ہو جس کو واقعی سنّتوں کا درد ہوتا ہے اس کو اللہ تبارک و تعالیٰ مَدَ نی سوچ عطا فرمادیتا ہے۔

چٹائی کا بچھونا:

        آپ دامت برکاتہم العالیہ  اتباعِ سنّت کی نیت سے کبھی فرش پرلیٹتے ہیں توکبھی چٹائی پر۔آپ نے اپنے سونے کے لیے نہ تواپنے گھرمیں کوئی گدیلارکھاہے نہ ہی پلنگ،البتہ جب کسی کے گھرتشریف لے جاتے ہیں اوروہاں اگرسونے کی نوبت آتی ہے تومیزبان جس قسم کابچھوناپیش کرتاہے اسی پرآرام فرمالیتے ہیں۔


 

 

Index