میتھی کے 50 مدنی پھول

(۲۸) میتھی دانوں کا ایک ذیلی اثر (سائِڈاِفیکٹ۔SIDE EFFECT) یہ ہے کہ بعض مریضوں کا پیٹ شروع میں کچھ پھول جاتا ہے لیکن بعد میں یہ اثر خود بخود دُور بھی ہوجاتا ہے۔

(۲۹)لو شو گر کے مریض میتھی استعمال نہ کریں۔

میتھی  کو لیسڑول میں کمی لاتی ہے

(۳۰۔۳۱)ایک تحقیق کے مطابق روزانہ میتھی کے دانے استعمال کرنے سے کولیسٹرول (CHOLESTEROL) اور ٹرائی گلیس لائڈز

( Triglycerides)میں کمی آتی اور دل کی بیماریوں کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

(۳۲) میتھی پیشاب آوَر ہے ، گردوں کی سوجن کے سبب جب پیشاب کم آتا ہے تو میتھی کے استعمال سے بفضلہٖ تعالٰی پیشاب کھل کر آتا ہے۔

سردیوں میں میتھی کے فائدے

 (۳۳)سردیوں میں روزانہ کھانے کے بعد پانی سے میتھی دانے چھوٹا چمچ آدھا استعمال کر لینے سے سردیوں کی اکثر بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے،

 اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔

 (۳۴)سردی کی وجہ سے پیشاب کی تکلیف ہو تو میتھی کے دانے شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔

بال لمبے کرے، جھڑنے سے بچائے

(۳۵)میتھی دانوں کو پانی میں کچھ دیر بھگو کر نرم کر لینے کے بعد پیس کر ہفتے میں دوبار سرپر اس طرح لگائیں کہ جڑوں میں بھی لگ جائے اور کم ازکم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیجئے اس کے بعد سر دھو لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بال گرنے بند ہو جائیں گے اور لمبے بھی ہوں گے۔

(۳۶)میتھی کے ساگ یعنی پتّے چہرے پر ملنے سے چہر ہ صاف ہوتا ہے۔

عورتوں کی بیماریاں

(۳۷) عورت کوسنِ بلوغت کی ابتدا میںماہواری کے سبب بسا اوقات جسمانی تھکن، کمزوری ، چہرے پر بے رونقی اورزردی آجاتی ہے، ماہواری کی زیادتی کے سبب بھی ایسی علامات پیدا ہوجاتی ہیں، ایسے موقع پر میتھی بھون کر گوشت یا کسی دوسری سبزی کے ساتھ کھانے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ حالت جاتی رہے گی۔

(۳۸)جن عورتوں کو بار بار خون آتا ہو ان کیلئے میتھی کا استعمال مفید ہے۔

(۳۹)میتھی بچہ دانی کے ورم(یعنی سوجن) اوردرد وغیرہ میں فائدہ مند ہے ۔

(۴۰) بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا دودھ کم پیدا ہورہا ہو تو میتھی کے بیج تھوڑی سی مقدار میں یا کسی ماہر طبیب کے مشورے سے استعمال کئے جائیں تو دودھ کی پیدائش میں اِضافہ ہوسکتا ہے۔  

طبیعت ہشّاش بشّاش ہو

(۴۱)میتھی کی پتیاں اُبالنے کے بعد ہلکا سا بھون کر کھائیں تو بدن کی ایک خِلْط صَفْرا (یعنی پِت ۔زرد رنگ کا کڑوا پانی) کی زیادَتی ختم ہو کر طبیعت ہَشّاش بَشّاش ہوجاتی ہے۔

(۴۲)میتھی کی پتیاں بھوک بڑھاتی ہیں ۔

(۴۳)میتھی کی پتیاں قبض کھولتی ہیں، اجابت کھل کر آتی ہے اور یوں انسان خود کو ترو تازہ اور ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

میتھی کے قہوے کے مَدَنی پھول

(۴۴)میتھی کا قہوہ(یعنی جو شاندہ) بنانا بہت آسان ہے، حسبِ ضرورت میتھی دانے پانی میں ڈال کر چولھے پر کچھ دیر اچھی طرح جوش دے کر چھان لیجئے، قہوہ (جوشاندہ) تیّار ہے۔

 

Index